Daily Mumtaz:
2025-02-25@20:14:00 GMT

دبئی میں جمعہ کے خطبوں کی زبان تبدیل کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

دبئی میں جمعہ کے خطبوں کی زبان تبدیل کردی گئی

رمضان المبارک سے قبل دبئی نے 55 نئی مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی شہر کی 70 فیصد مساجد میں جمعہ کے خطبے کا انگریزی ترجمہ بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ نے اپنی 2024 کی ”مسجد امور کے شعبے کی معیاری کامیابیوں“ کی رپورٹ میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جس کا مقصد اسلامی معماری ورثے کو جدید پائیداری کے حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
گزشتہ برس 172 ملین درہم کی لاگت سے 24 مساجد کاافتتاح کیا گیا تھا، جن میں 13 ہزار 911 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ رواں برس 475 ملین درہم کی سرمایہ کاری سے 55 نئی مساجد کی تعمیر کی جا رہی ہے، جو 40 ہزار 961 نمازیوں کی گنجائش فراہم کریں گی۔
مستقبل میں مسجدوں کی تعمیر کے لیے 54 نئے پلاٹ بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے۔
اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ ”مسجد گائیڈ“ بھی تیار کر رہا ہے، جس کا مقصد مساجد میں پائیداری کے لیے سات ستاروں کی درجہ بندی حاصل کرنا ہے۔
دبئی ماحولیاتی طور پر دوستانہ مسجدوں کی تعمیر میں قدم اٹھا رہا ہے، 2024 میں امارات نے پہلی خود مختار مسجد کا افتتاح کیا، جس کی لاگت 18.

15 ملین درہم تھی اور یہ مسجد 500 نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ اس مسجد نے دبئی کی مساجد کے کاربن فٹ پرنٹ کو 5 فیصد کم کرنے میں مدد دی، جو کہ ابتدائی ہدف سے تجاوز کر گیا۔
دبئی نے یو اے ای کی پہلی 3D پرنٹڈ مسجد پر بھی کام شروع کر دیا ہے، جس کے 2026 میں کھلنے کی توقع ہے، یہ دبئی کی ٹیکنالوجی پر مبنی شہری ترقی میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا۔ تاہم دنیا کی پہلی تیرتی مسجد کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئی ہیں، جس کا اعلان 2023 میں 55 ملین درہم کی تخمینہ لاگت کے ساتھ کیا گیا تھا۔
رمضان سے قبل دبئی نے 2 نئی مساجد کا افتتاح کیا ہے۔ مردف میں ابراہیم علی آل گرگاوی مسجد جو 2,226 مربع میٹر پر قائم ہے اور اسمیں 544 نمازیوں کی گنجائش ہے۔
البرشا (ارجان) میں عطا الرحمان مسجد جو 1,275 مربع میٹر پر بنائی گئی ہے، اس مسجد میں 504 نمازیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے، اس میں مردوں اور عورتوں کے لیے عبادت کے لئے بہترین انتظامات موجود ہیں۔
محکمہ نے انکشاف کیا کہ 50 ملین درہم سے زائد کی رقم عطیات کے ذریعے جمع کی گئی ہے، جبکہ مسجدوں کی تعمیر میں مقامی طرز کو فروغ دینے کے لیے امریکی یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر کے ساتھ جاری تعاون کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ان تمام اقدامات کے ساتھ دبئی اپنے مذہبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ پائیدار، جامع اور ٹیکنالوجی سے لیس عبادت گاہیں فراہم کی جا سکیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نمازیوں کی گنجائش ملین درہم کی تعمیر کے ساتھ کیا ہے کے لیے

پڑھیں:

یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری

دبئی (اوصاف نیوز )یو اے ای میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو رمضان میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔

پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کام کا دورانیہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملازمین پیر سے جمعرات تک روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کم کام کریں گے، جبکہ جمعہ کو ڈیڑھ گھنٹہ مزید کم ہوجائے گا۔

سرکاری ملازمین جن کی ملازمت کی نوعیت مختلف اوقات میں کام کرنے کی متقاضی ہے ان پر یہ اصول لاگو نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزارتوں اور وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے منظور شدہ فلیکسیبل ورکنگ سسٹم کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

جمعہ کے دن 70 فیصد تک ملازمین کو ریموٹ ورکنگ (گھر سے کام کرنے) کی اجازت دی گئی ہے جو کہ منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگی۔ دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے جاری کردہ ہجری کیلنڈر کے مطابق متوقع ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کی رات کو باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں اور چاند نظر آنے پر اگلے دن سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ مزید پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرے میں “پانڈیا” کی گھڑی کی چرچے

متعلقہ مضامین

  • جمعہ کے خطبوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • بھارتی اسمبلی میں مسلمانوں کو ملی 90 سال پرانی روایت ختم
  • ’گنجائش سے زیادہ سٹوڈنٹس کو نہ بٹھایا جاۓ‘ سکولز ٹرانسپورٹ سے متعلق احکامات جاری
  • ام حسان! وزیر داخلہ کچھ تو خیال کرو یار
  • یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری
  • مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کردی گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس نے وارننگ جاری کردی
  • لیاری لیاقت کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم ہے جس کے باعث مکینوں کو مشکلات کاسامنا ہے
  • اردو کا قصور بتلاؤ