فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔

کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔

کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

کراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔

میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔

میپکو  کا کہنا ہے کہ بجلی کا ایک میٹر کاٹنے پر دفتر کے سامنے گند ڈال دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بے امنی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہائی وے بلاک

ٹنڈو جام: مری برادری کی جانب سے ڈکیتیوں کے خلاف ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیاجارہاہے

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کی عوام بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سراپا احتجاج میر پورخاص حیدرآباد ہائے پر احتجاج روڑ بلاک روز روز کی ڈکیتیوں نے سڑک پر سفر کرنا مشکل بنا دیا ہے نہ سڑک محفوظ ہیں نہ گھر اور کاروبار تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب گاؤں روز الدین مری کے رہائشی لیاقت مری سے لوٹ مار کے خلاف مری برادری نے میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر کھیسانہ موری اسٹاپ پر روڈ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مری برادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لیاقت مری سے نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل نقدی رقم موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا سامان ابھی تک پولیس برآمد نہیں کر سکی ہے انہوں نے کہا کہ روز روز کی ڈکیتیوں کی وجہ سے سڑک پر اور لنک روڑوں پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے نہ سڑکیں محفوظ ہیں نہ کاروبار اور نہ گھر ایسا محسوس ہوتا پولیس کا محکمہ ہمارا محافظ نہیں بلکہ چوروں اور ڈاکووں کا محافظ بنا ہوا ہے جب ہی وہ دندناتے ہوئے پھرتے ہیں اور کوئی گرفتار نہیں ہوتا انھوں نے کہاکہ ایس ایس پی حیدرآباد عوام کی جان مال اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائی کریں اور پولیس ہمارا سامان برآمد کرے بصورت دیگرہمارا احتجاج جارہی رہے گا روڈ بلاک ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ ٹنڈوجام پولیس کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور میرپور خاص حیدرآباد روڈ کھول دیا گیاجب کہ ٹنڈوجام پیالہ ہوٹل کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نامعلوم چور چورا کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ساہیوال: شہریوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج
  • کراچی، جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
  • چلاس، ڈیم متاثرین نے لانگ مارچ کی کال دیدی
  • دکی، مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا
  • بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار
  • حکومت نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا
  • مکیش امبانی کے گھر میں نوکری پانے کی کیا شرائط ہیں؟ انوکھا طریقہ سامنے آ گیا
  • سکھر: بچوں کی جانب سے سڑکوں کی دوبارہ کھدائی کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • بے امنی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہائی وے بلاک