کراچی:

سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اور قلندر شعور کے بانی خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کی فاتحہ سوئم عظیمیہ جامع مسجد سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔

کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں اور دنیا کے کئی ممالک سے آنے والے سینکڑوں افراد نے قرآن خوانی اور درود شریف  کا ورد کیا، سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیاء  رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے جناب روف احمد صاحب نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے حق میں دعا کروائی۔

اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے سینیئر اراکین جناب نیاز احمدصاحب، جناب قاضی مقصود صاحب اور صاحبزادہ سلام عارف نے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کے جانشین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی  کی دستار پوشی کی۔

دستار بندی کے بعد ایک مختصر خطاب میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اپنے والد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کے شروع کیے ہوئے سب کام مکمل کرنے اور سلسلہ عظیمیہ کے مشن کی دل و جان سے  خدمت  کا عزم کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سلسلہ عظیمیہ کے

پڑھیں:

لبنان، حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے، جو ستمبر 2024 میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رہنما کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔
لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔
قبل ازیں، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار علی داموش نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد اور کارکنان کے علاوہ 65 ممالک سے تقریباً 800 شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ 2 فروری کو ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ سال اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی 23 فروری کو تدفین کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا تھا کہ تنظیم کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں نعیم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران سیکیورٹی حالات کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران تدفین نہیں کی جاسکی، وہ صورتحال اب ختم ہوگئی ہے اس لیے حزب اللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 فروری کو حسن نصر اللہ کی تدفین کے سلسلے میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا، ان کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔
حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی 28 ستمبر کو تصدیق کی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل یعنی 27 ستمبر کو اسرائیل نے بیروت حملوں میں ان کے علاوہ دیگر سینئر رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس وقت کی غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینت نصراللہ نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کے دو اہم کمانڈر بھی اس حملے میں دم توڑ گئے تھے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بیروت پر اسرائیلی فوج نے 5،5 ہزار پاؤنڈ کے بم برسائے، ایف 35 لڑاکا طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، 7 گھنٹے تک وقفے وقفے سے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
  • خادم الرضاؑ سید حسن نصر اللہ کے جنازے میں 14 خدام امام رضاؑ کی شرکت
  • لبنان، حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
  • تشیع جنازہ سید حسن نصر اللہ، روضہ امام رضاؑ پر "نَصرُ مِنَ الله و فَتح قَریب" کا پرچم لہرایا گیا
  • امام حسین علیہ السلام کی زندگی کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے، ڈاکٹر حسین  قادری 
  • خواجہ شمس الدین عظیمی
  • حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی
  • سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے
  • معروف روحانی اسکالرشمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے