وزیرآباد: ولیمہ کے دن خوشیوں کاگھر ماتم کدہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نیرعالم: وزیرآباد میں ولیمہ کی خوشیوں بھرے دن کا ماحول اچانک سوگ میں بدل گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرآباد کے نواحی گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دوپہر کے وقت دل کا دورہ پڑا۔
اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک
نوجوان دولہا کی اچانک موت پر خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا، اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہے، حافظ عمر کے باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6 بچوں کی طبیعت خراب ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نہ ایم ایس ہے اور نہ ہی علاج معالجہ کی سہولتیں ہیں۔