ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے رکن بورڈ آف گورنرز مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ڈاکٹر علی فرحان — فائل فوٹو
لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹرسری کراچی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن مقرر ہوگئے۔
ڈاکٹر علی فرحان کو 3 برس کے لیے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن نے انہیں بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں بطور رکن بورڈ آف گورنرز مقرر کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بقائی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر علی فرحان
پڑھیں:
شہدائے مقاومت کی نماز جنازہ نمائندہ ربہر انقلاب کی اقتدا میں ادا کر دی گی
شیخ محمد یزبیک بعلبیک میں امام خمینی (رح) کے نمائندے مقرر ہوئے اور انہوں نے لبنان میں شیعہ مدارس اور خیراتی اسکولوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ امام خمینی کی رحلت کے بعد شیخ محمد یزبیک کو آیت اللہ خامنہ ای کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے شرعی اور فقہی نمائندہ آیت اللہ شیخ محمد یزبک نے شہداء کی میتوں پر نماز جنازہ پڑھائی۔ آیت اللہ شیخ محمد یزبیک 1950 میں لبنان کے شہر بعلبیک میں پیدا ہوئے۔ شیخ محمد یزبیک نے اپنی ابتدائی تعلیم لبنان میں مکمل کی اور دینی علوم کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے نجف چلے گئے۔
نجف مدرسہ میں آپ نے آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ شاہد سید محمد باقر صدر اور آیت اللہ سید محسن حکیم جیسے ممتاز بزرگان سے استفادہ کیا۔ 1984 میں آیت اللہ یزبیک نے لبنان کے ایک گاؤں میں المرتضیٰ (ع) کے نام سے ایک مکتب قائم کیا اور انہیں بعلبیک میں امام خمینی (رح) کے نمائندے کے طور پر مقرر کیا گیا اور انہوں نے لبنان میں شیعہ مدارس اور خیراتی اسکولوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ امام خمینی کی رحلت کے بعد شیخ محمد یزبیک کو آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔