سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 4 انسانی سمگلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد، محمد طاہر اور ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کو منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد اور محمد طاہر شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے متاثرین کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی، تاہم شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آ گئے، ملزمان نے متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ سے 40 لاکھ روپے ہتھیائے، متاثرین کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے ککھ تراڑ اور منگٹ سے ہے.

ملزم ساجد حسین ’صائم ٹریول اینڈ ٹورز‘ کے نام سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 10 پاسپورٹس اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزم پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سمندر کے راستے موریطانیہ سے شہریوں کو

پڑھیں:

18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) مندرہ پولیس نے 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جواد، عمر اور خضر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مندرہ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: گردوں اور انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
  • 18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
  • گردے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار‘ پشاور سے انسانی اعضا بیچنے والا گروہ پکڑا گیا
  • پشاور: شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ گرفتار
  • ڈاکوئوں نے ایک اور جان لے لی،بائیک رائیڈر قتل
  • ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
  • پنجاب: ایف آئی اے کی کارروائی، 5 انسانی اسمگلرز گرفتار
  • افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
  • دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری