چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان شنواری نیانہیں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ عثمان محسود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں خواتین کی بارکس ، لنگر خانہ اور قیدیوں کی بیرکس شامل تھیں۔
انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے خود ان کے مسائل سنے، ان کی تحریری درخواستیں وصول کیں اور جیل انتظامیہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
معزز چیف جسٹس نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہمراہ جیل کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت

چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے  ناظم الامور گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں  گذشتہ ہفتے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت  کرتے ہوئے  اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور جلد از جلد شامی علاقے سے دستبردار ہو۔

جمعہ کے روز  گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین  بلکہ شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو  افواج کے انخلا سے متعلق 1974 کے معاہدے کی  پاسداری  کرنی  چاہئے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ  چین شام کی  عبوری انتظامیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھائے اور  عالمی برادری کی نگرانی کو قبول کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ  شامی عبوری انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر تے ہوئے ای ٹی آئی ایم سمیت سلامتی کونسل کی طرف سے فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں  پر کاری ضرب لگانے میں ٹھوس اقدامات  اٹھانے چاہئیں ۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • حماس کی جانب سے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل
  • راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی پل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • ٹھٹہ: دورانِ علاج بچہ جاں بحق، اہلِ خانہ کی اسپتال میں توڑ پھوڑ
  • یمن کا تل ابیب پر کامیاب ڈرون حملہ
  • سوڈان خانہ جنگی عام شہریوں کے لیے تباہ کن نتائج کی حامل، یو این ادارے
  • چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت