Jasarat News:
2025-02-23@06:33:18 GMT

حیدرآباد واٹر بورڈ کے ملازمین 12ماہ کی تنخواہ سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے عہد یداران و کارکنان کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین کے زیر صدارت یونین آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ 18فروری کو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین کی 12ماہ کی تنخواہیں ،پنشن اور ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے200ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر 24فروری کو مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن تلسی داس روڈ حیدرآباد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی پھر بھی ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل نہ کیا گیا تو واٹر اینڈ سیوریج کے پورے نظام کو بند کردیاجائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انتظامیہ اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر اینڈ سیوریج

پڑھیں:

خیبر پختونخوا : نگراں دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری

پشاور : حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ 

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔  

محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی  ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیشل بچوں کو تعلیم سے روشناس کرانے والے ترقی سے محروم
  • کئی علاقوں میں 3روز کے لیے پانی کی فراہمی معطل
  • خیبرپختونخوا : نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین برطرف
  • رمضان میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے واٹر بورڈ متحرک
  • خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری
  • خیبر پختونخوا : نگراں دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری
  • ’کیش لیس پیمنٹ‘: سی ڈی اے کا ادائیگیوں کا سارا نظام سسٹم ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
  • ’کیش لیس پیمنٹ‘: سی ڈی اے کا ادائیگیوں کا سارا سسٹم ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور