یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ ، قیدیوں کے مسائل سنے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان جیل کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت سہولیات کا جائزہ لیا، اُن کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان کی ضلعی عدلیہ کے ججزنے بھی شرکت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات ترجیح ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان نے قیدیوں چیف جسٹس کا دورہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کے دورۂ ڈیرہ غازی خان کی تفصیلات سامنے آگئیں
اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ ڈیرہ غازی خان, وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع میں شرکت کریں اور خطاب کریں.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع میں شرکت کریں اور خطاب کریں. پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا.
وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کیلئے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی. وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندگان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے.
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام