چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے آج کے میچ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے، اور 118 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ اگر آج کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوجائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش بیٹنگ چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نیوزی لینڈ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بیٹنگ چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نیوزی لینڈ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ بنگلہ دیش
پڑھیں:
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروسے (یو ایس جی سی) کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔