خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ایک طرف جہاں سعودی عرب کو ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے وہیں سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کا رخ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم 546 ملین سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ

دوسری جانب سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کو آئی ٹی سروسز کی برآمدات کے ضمن میں ہدف کو 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالرکردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کےعمل کوآسان بنانے کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے، جبکہ مشہور سعودی فوڈ چین ’البیک‘ نے بھی پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ٹی سروسز البیک ایس آئی ایف سی باہمی تجارت پاکستان تجارتی تعلقات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری سعودی عرب سعودی فوڈ چین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی ٹی سروسز البیک ایس ا ئی ایف سی باہمی تجارت پاکستان تجارتی تعلقات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری سعودی فوڈ چین ایس ا ئی ایف سی سرمایہ کاری آئی ٹی کیا ہے

پڑھیں:

امریکی وفد کی آمد، احسن اقبال سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات مضبوط، تعاون بڑھانے کا اعادہ

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جیک برگمین (ریپبلکن، مشی گن) کی قیادت میں امریکی کانگریسی وفد پاکستان کے دورہ پر پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔ اس وفد میں نمائندگان تھامس رچرڈ سوزی، جوناتھن ایل جیکسن اور دیگر سینئر امریکی حکام شامل تھے۔ ملاقات میں پاک-امریکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ، بالخصوص ترقیاتی تعاون اور مختلف شعبوں میں مستقبل کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی اور وسیع البنیاد تعلقات، خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہیں۔ ان تعلقات کی مضبوطی خطے کے استحکام اور عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہے، خاص طور پر موجودہ غیر یقینی عالمی ماحول میں۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی عالمی سیاست کے تناظر میں پاک-امریکہ تعلقات کو زمینی حقائق، باہمی اعتماد اور ترقی پر مبنی شراکت داری کی بنیاد پر ازسرنو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے امریکی وفد کو بتایا کہ دو امریکی جنگوں کے اثرات کے باعث پاکستان کو شدید سماجی و اقتصادی چیلنجز کا سامنا رہا ہے، جن میں تین عشروں سے زائد عرصے تک 35 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا بوجھ، منشیات اور اسلحے کا پھیلاؤ اور انتہاپسندی کا فروغ شامل ہیں۔ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم‘ وزیر خارجہ‘ اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا اور معیشت‘ تجارت‘ دفاعی اور عسکری تعلقات‘ تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ امریکی ارکان کا وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ دورے کا مقصد پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر امریکی وفد نے سٹرٹیجک  تعلقات مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادی کیا ، سرمایہ کاری کیلئے نجی  شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ شراکت داری امن  کیلئے  ناگزیر ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • امریکی وفد کی آمد، احسن اقبال سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات مضبوط، تعاون بڑھانے کا اعادہ
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • پاکستان اور عمان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پر عزم: جام کمال 
  • ٹرمپ کاٹیرف پریوٹرن،عالمی معیشت پر مثبت اثرات
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد