مصر اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر امریکہ کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے۔
چینی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کی امید کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فلسطینیوں کی غزہ سے جبری ہجرت کی تیاریاں شروع
GAZA:اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی سے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں میں زبردستی بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس منصوبے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور ترکیہ زبردستی یجرت کے حوالے سے شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50,810 تک پہنچ گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید
اسرائیلی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو خیمہ بستیوں میں بسانے کے منصوبے کا انتظام ترکیہ کے 2 اداروں کے پاس ہے تاہم ان دونوں اداروں نے اس کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور امریکا فلسطینیوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔
امریکی میڈیا نے بھی خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل غزہ کے باسیوں کو شام میں آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کو خیمہ بستیوں میں بسانے کے حوالے سے شام کی نئی حکومت سے رابطہ کیا تھا، لیکن شامی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں اس رابطے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہوں۔