لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں پھر کشیدگی، جمعیت کے دھرنا دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
جمعیت نے ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ کی اجازت نہ ملنے پر ڈائریکٹر کیساتھ بدتمیزی کی، ڈائریکٹر نے سکیورٹی بلوا کر جمعیت کے کارکنوں پر تشدد کروا دیا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ جمعیت کے ڈائریکٹر عبدالقیوم کی معطلی تک دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی عبدالقیوم کو درخواست دی گئی کہ جمعیت یونیورسٹی میں ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ کا انعقاد کرنا چاہتی ہے، جس کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نے اجازت دینے سے انکار کیا تو طلبہ نے عبدالقیوم کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ جس پر یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف نے بدتمیزی کرنیوالے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم مجتبیٰ حسین اور زین شوکت کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرعبدالقیوم نے اپنے غنڈوں کو بلا کر تشدد کیا۔ جمعیت نے الزام عائد کیا کہ اس سے پہلے بھی عبدالقیوم نے ایک ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جمعیت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر عبدالقیوم کو گرفتارنہ کیا گیا تو جمعیت پورے لاہور کو بند کر دے گی۔ جمیعت کے کارکنوں نے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کو بند کر رکھا ہے اور ڈائریکٹر آفس کے سامنے دھرنے دیئے نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی نفری کو بھی طلب کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر آفس کے باہر پولیس کی نفری اور یونیورسٹی کے گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔