نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کردیا ہے۔
حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اب اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو موخر کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی طرف سے بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں جس میں ہمارے قیدیوں کی عزت کو مجروح کرنے والی تقریبات اور پروپیگنڈے کے لیے ان کا مذموم سیاسی استعمال بھی شامل ہیں ان کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت تک موخر کی ہے جب تک ہمارے اگلے قیدیوں کی رہائی عزت کو مجروح کرنے والی تقریبات کے بغیر نہیں ہوتی۔
واضح رہے نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں کئی گھنٹے تاخیر کے بعد یہ بیان جاری کیا جبکہ دوسری جانب فلسطین کے مغربی کنارے میں تاحال سیکڑوں خاندان سالوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے پیاروں رہائی کی رہائی کی امید لیے ان کا انتظار کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں کی رہائی نیتن یاہو نے
پڑھیں:
غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید
غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز)7اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 46 سے تجاوز کر گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں مزید 46 سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں میں خان یونس میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے 17 ماہ سے جاری جنگ میں 211 فلسطینی صحافی شہید کیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں 18مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1523 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 3834 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 115900 تک پہنچ گئی ہے۔