UrduPoint:
2025-02-24@17:16:26 GMT
سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔
جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ بد قسمتی سے ہم لوگ حلف اٹھا لیتے ہیں لیکن اس کی پاسداری نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے کی تعمیر پر کام شروع کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈا کٹروں نے جو دولت کی خاطر اشتہار سازی کی مہم شروع کر رکھی ہے وہ سخت قابل اعتراض ہے ، پہلے پنجابی فلموں کے اشتہارات لگتے تھے اب ڈاکٹروں کے اشتہارات آویزاں ہیں، سب سے افسوسناک بات فحش اشتہارات لگانا ہے ۔ ڈاکٹروں اگر پیشہ ورانہ انداز سے فرائض سر انجام د یں تو انھیں اشتہاروں کی ہر گز ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اشتہارات جگہ جگہ آویزاں کروانے سے روکنے کے لئے شہر میں انتظامیہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے ۔ دولت کے لئے اخلاقیات کا دائرہ ہر گز نہیں چھوڑا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ اشتہاری ہونا تو ہم سیاستدانوں کا کام ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں کا ایک اشتہار پڑھا تو شرم آئی، یہ اشتہارات کے ذریعے پروموشن ڈاکٹرز کے شان شیان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں میرے والد کے دور میں بنا یا گیا ہسپتال اب شہریوں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے اس لئے شہر میں ایک اور جدید ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کاروباری طبقے نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کام کیا ہے ۔ ہم ترقی کے سفر میں ایک دوسرے سے قدم سے قدم ملا کے چلنا ہو گا ۔ انہوں نے تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے ۔ اسی کے عشرے میں ہماری تاریخ مسخ کی گئی ۔ مرڈر آف ہسٹری نا می کتاب میں درج ہے کہ نصابی کتابوں میں تاریخ کتنی غلط لکھی گئی ہے ۔ یہ ہماری پوری لیڈر شپ کی نا کامی ہے ۔ ہمیں اپنے تعلیمی معیار کو بہترین بنانے کے لئے فوری اہم اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنے دین پر فخر ہو نا چاہیے ۔ دین کی تعلیم حاصل کر کے اس سے استعفادہ کی ضرورت ہے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ و چلاننگ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،10 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،11 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8 ہزار 100 سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 29 ہزار 800 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔لائن لین کی خلاف ورزی پر 2274،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 3700، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2800 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔(جاری ہے)
سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1636 ،بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 1716 اود دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 7 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کاروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔