لاہور، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہم آج خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ پاک پروردگار نے آج ہم سے اہم کام سرانجام کروایا اور ملت کی دختران کی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ درحقیت جو سکون اور راحت خدمت انسانیت میں ہے، وہ اور کہیں نہیں، اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت میں مصروف عمل رہنے والوں سے راضی اور خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام دختران ملت اسلامیہ کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، دانشور، ڈاکٹرز، وکلاء اور سول سوساٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خصوصی شرکت کی۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہم آج خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ پاک پروردگار نے آج ہم سے اہم کام سرانجام کروایا اور ملت کی دختران کی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ درحقیت جو سکون اور راحت خدمت انسانیت میں ہے، وہ اور کہیں نہیں، اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت میں مصروف عمل رہنے والوں سے راضی اور خوش ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اول دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم دکھی انسانیت کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ ملت کیلئے خدمات سرانجام دے سکیں اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ اجماعی شادیوں کی تقریب رنگ نسل کے بغیر تمام مکاتب فکر کی بیٹوں کی شادی انجام پذیر ہوئی اور اپنے گھر کو رخصت ہوئیں۔ انہوں ںے کہا کہ ان شاءاللہ اگلے سال یہ تقریب اور بھی شایان اور اضافہ کساتھ منعقد ہوگی، جس میں جوڑوں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا اور ان شاءاللہ جیز پیکچ کے علاوہ سلامی دی جائے گی، ہم آپ سب کے شکرگزار ہیں کہ آپ نے ہم پراعتماد کیا اور ہم کامیاب و کامران ہوئے اور آپ کے اعتماد پر پورا اترے جس پر خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شادیوں کی تقریب علامہ سید نے کہاکہ
پڑھیں:
لاہور؛ بین المذاہب ہم آہنگی کا شان دار مظاہرہ
لاہور:نجی ہوتل میں انٹرفیتھ ہم آہنگی کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور نوروز کی مشترکہ خوشیاں منائی گئیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کر دی۔
فیسز پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی مختلف مذہبی و ثقافتی برادریوں نے شرکت کر کے انٹرفیتھ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
اس منفرد تقریب کو پاکستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور نوروز کی خوشیاں ایک ساتھ منائی گئیں۔
تقریب کی صدارت فیسز پاکستان کے صدر جاوید ولیم نے کی، جنہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان کو امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا گہوارہ بنانا ہی ہمارا خواب ہے اور یہ اجتماع اسی سوچ کا عملی عکس ہے۔
تقریب میں مسلم، سکھ، ہندو، مسیحی اور بہائی کمیونٹی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، یوتھ کونسل فار پیس اینڈ انٹرفیتھ ہارمونی کے نوجوانوں نے خصوصی خاکے، علاقائی رقص اور ثقافتی مظاہروں کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت تنوع کو پیش کیا۔
سسٹر جینوویو رام لال نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ مذہبی و ثقافتی تہوار انسانیت، محبت اور امن کا پیغام دیتے ہیں اور آج کی تقریب اس پیغام کی حقیقی ترجمانی ہے۔
سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ 2018 میں حکومت کی انٹرفیتھ پالیسی کے نفاذ کے بعد فیسز پاکستان نے اس مشن کو جس خوبصورتی سے آگے بڑھایا، وہ لائق تحسین ہے۔
چئیرمین کل مسالک بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ انسانیت، محبت اور رواداری ہی ہمیں جوڑنے والے اصل رشتے ہیں اور آج کی تقریب نے عملی طور پر اس کا ثبوت دیا ہے۔
تقریب میں بہائی کمیونٹی کے نعمان خان نے نوروز، ہندو کمیونٹی کے کھیت کمار اور امرناتھ رندھاوا نے ہولی کی روحانی اہمیت اور ثقافتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ ہر بھجن سنگھ نے بیساکھی کی خوشیوں کو اپنے روایتی بھنگڑے سے دوبالا کر دیا۔
اس موقع پر پروفیسر کلیان سنگھ کلیان، مفتی عاشق حسین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مجاہد، پیٹر چالرس سہوترہ، ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف، مہناز جاوید، سسٹر جینوویو اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پاکستان کے مختلف خطوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجابی، سندھی، بلوچ اور فوک رقص پیش کیے گئے جبکہ "آٹھ رنگ، ایک مٹی" کے عنوان سے خصوصی ڈرامائی خاکہ پیش کیا گیا، جس نے شرکا سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر تمام تہواروں کی مناسبت سے مٹھائی تقسیم کی گئی، جس نے خوشی کے اس ماحول کو مزید یادگار بنا دیا۔