آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تکنیکی وفد کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد کل(منگل) صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکام سے ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ ہے اور صوبوں کو کہا گیا ہے مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ کیا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک نئی تعمیرات روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کے لیے استعداد کو بہتر بنایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلیوں آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
کلائمیٹ فنڈنگ؛ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مذاکرات کیلیے اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد:آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنڈنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آابد پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
4 رکنی آئی ایم ایف تکنیکی وفد وفاق اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اس دوران گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر بات چیت ہوگی۔
مذاکرات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی تجاویز فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آج سے 28 فروری تک تکنیکی سطح کے مذاکرات وفاق اور صوبوں کے ساتھ ہوں گے۔ اس دوران کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے لیے اقدامات ہی پر بات چیت ہوگی۔ پہلے روز کی اس بات چیت میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔