قیدیوں کے حقوق و بحالی کو یقینی بنانے کیلئے جامع قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی، چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کےلیے جامع قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کے ہمراہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے سیشن ججز کے ساتھ بات چیت کی۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 15 دور دراز اضلاع کے ججز نے اس سیشن میں آن لائن شرکت کی، چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقے ان کی ترجیح ہیں۔
چیف جسٹس نے ججز کو ہدایت دی کہ وہ عدالتی کارکردگی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں۔ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع کے ججز کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔ چیف جسٹس نے پشاور ہائی کورٹ بار، ڈی آئی خان بینچ سے بھی ملاقات کی۔
چیف جسٹس نے مختلف دور دراز اضلاع کی ڈسٹرکٹ بارز کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی، چیف جسٹس نے بارز کے انصاف تک رسائی میں کردار کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے بارز کو ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ میں ہر ممکن سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں چیف جسٹس کو قیدیوں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس نے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے بات چیت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس نے
پڑھیں:
غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنائی جائے
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر نے پی ایس ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔اعلامیہ کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے۔