چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے پے درپے شکستوں کے بعد اب بات اگر مگر پر آکر اٹک گئی ہے، جس کے لیے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
اب پاکستان کو باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑےگا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جا سکے گی یا نہیں۔
قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔
کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا مقابلہ انتہائی اہم ہوگا، اگر نیوزی لینڈ میچ جیت جاتا ہے یا بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہو جاتا ہے تو پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائےگی۔
اس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 2 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی۔
اگر مگر کے امکان کے بعد اب پاکستانی شائقین کرکٹ کی نظریں کل کے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے میچ پر لگ گئی ہیں جو پاکستانی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا، جس کے بعد آج بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، جب ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس تھی۔ اس وقت پاکستان دفاعی چیمپیئن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اگر مگر بارش بنگلہ دیش بھارت بھاری مارجن پاکستان ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی دفاعی چیمپیئن سرفراز نیوزی لینڈ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اگر مگر بنگلہ دیش بھارت بھاری مارجن پاکستان ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کے بعد ا یہ بھی
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں، شہباز رانا
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی سی سی کی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے اس کی آمدن، اس کے حکام کی آمدن ، آئی بی سی کی آمدن، اس کے پارٹنرز، غیر ملکی کھلاڑیوں ، کوچز اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے اجازت لیے بغیر آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس استثنٰی دینے کا فیصلہ کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی معاہدے کے تحت ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔
ترجمان پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر ناصرنے بتایا پاکستان میں ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والے 64 فیصد صارفین کی ماہانہ آمدن 50 ہزار روپے یا اس سے کم ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان ملکوں میں ہے جہاں فوڈ ان سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں اوسط گھرانے کی چالیس سے پچاس فیصد آمدن خوراک پر خرچ ہو جاتی ہے، تقریباً پچاس فیصد کھلا دودھ پینے کے قابل نہیں ہے، اس لیے ڈبے کا دودھ ہی محفوظ آپشن ہے اور اس کو سستا کرنے کی ضرورت ہے۔
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کے لیے اچھا نہیں تھا کیونکہ پہلے ہی میچ میں ہمیں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جبکہ دوسری طرف بھارت نے اپنا اوپنگ میچ جیت لیا تھا۔
اب پاکستان کا جو اگلا معرکہ ہے وہ اتوار کے روز بھارت کے ساتھ ہے اور پاکستان کے لیے ایک مسٹ ون سچویشن ہے، اگر ہم نے چیمپیئنز ٹرافی میں زندہ رہنا ہے، تو بھارت کو لازمی ہرانا ہوگا۔