2025-03-12@16:33:43 GMT
تلاش کی گنتی: 654

«ہمیشہ نظریے»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک :اوورسیز نے بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز کردی ؛ 3 ارب ڈالر کے ترسیلات ایک ماہ میں بھیج دیے  سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز  ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ   بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔  رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔ پاکستان...
    اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام کو قانونی بنانے کے لیے ضلع شرقی و دیگر اضلاع کے جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں، کراچی کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے جسے سندھ کے متعصب حکمران تباہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں کراچی کے کوٹے پر اندرونِ سندھ، پنجاب اور دیگر صوبوں کے 100 سے زائد طلبہ کو داخلے دیئے گئے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر کراچی کے طلبہ کے ساتھ کھلی زیادتی کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کراچی کے طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں مخصوص...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، دفتر خارجہ اور ریڈ زون کے دفاتر جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہو گئے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے...
    ---فائل فوتو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء سے متعلق داخلہ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں حکام نے بتایا کہ اگر 5 سال بعد کوئی تجدید کے لیے آئے گا تو اسے ری نیو نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں مسلم لیگ نواز کے ممبر ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ آپ 2 سال بعد ری نیو نہیں کرتے ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں، انہیں حقیقی دھمکیاں ملی ہیں، اُن کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں، اسی طرح ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، دفتر خارجہ اور ریڈ زون کے دفاتر جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہو گئے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر ہوگئی جس سے...
    ایک شخص رات کی تاریکی میں قبل از فجر دریا کنارے بیٹھا تھا کہ کنکریوں سے معمور اک زنبیل اس کے ہاتھ لگی، اس نے ہاتھ بڑھا کر زنبیل سے کنکری لی اور دریا میں پانی کی طرف اچھال دی، جسکے دریا میں گرنے سے پانی سے پیدا ہونے والی آواز اسے سرور آگیں محسوس ہوئی، تو دوبارہ اک اور کنکری پانی کی طرف اچھالی، پھر یونہی اس صدائے آب سے محظوظ ہونے واسطے یکے بعد دیگرے کنکریاں پھینکتا رہا، یہاں تک کہ آفتاب کی شعائیں رات کی تاریکی کو چیرتی ہوئی نمودار ہونے لگیں، اور پاس پڑی زنبیل سے سیاہی چھٹنے لگی، جس میں اب صرف ایک کنکری باقی تھی، اتنے میں بیاضِ شمس نے سوادِ لیل پر غلبہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کے بعد مشتعل شہریوں کا شدید درعمل آنے لگا، کورنگی کریک روڈ پرپیش آئے افسوسناک حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل شہریوں نے متعدد تعمیراتی میٹریل لے جانے والی مکسچرمشینوں اورٹریلرکے ٹائرز پنچکر کردیے،یکم فروری کوسائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فیکٹری ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ پر آگئی ہے۔
    پاکستان کی پانچ بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کردی۔اسلام آباد سے سپریم کورٹ بار، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کردیا۔بار کونسلز نے کہا کہ قانونی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ناکام ہوگی، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ ہے، ہر شہری کو اس کی پاسداری کرنی ہوگی۔ ہڑتال کے فیصلے کا اختیار صرف منتخب نمائندوں کو حاصل ہے۔بار کونسلز کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا...
    وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن ریاست کے 6 کلیدی شعبوں میں کرپشن اور کمزوریوں کا جائزہ لے گا۔اسلام آباد سے جاری وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ ان شعبوں میں مالیاتی گورننس، سینٹرل بینک گورننس اینڈ آپریشنز، فسکل سیکٹر نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن اور قانون کی حکمرانی بھی شامل ہیں۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن فنانس ڈویژن، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد ایس ای سی پی، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کے ساتھ بھی مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل، کے پی کے بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیے میں ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا۔مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہےکہ قانونی برادری کے منتخب نمائندے عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر انتشاری لوگوں کی کال کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق قانونی برادری میں کچھ نام نہاد شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب نمائندے جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کی مکمل حمایت کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کو قانون کے مطابق منظور کیا...
    مِشعل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔ اس کی ’پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025‘ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔ جس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویز بندی اور گزشتہ 11 مہینوں میں 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی کے احاطے سمیت معاشی عدم استحکام، افراطِ زر، زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے دباؤ پر حکومتی اقدامات کی تفصیل بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: ’پتن‘ رپورٹ بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن پاکستان ریفارمز رپورٹ میں گورننس، احتساب اور شفافیت پر جامع تجزیے، پالیسی تبدیلیوں کے حقیقی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس...
    واشنگٹن (آن لائن)امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارتیوں کو امریکی فوجی طیارے سی 17 میں واپس بھارت بھیجا گیا۔فوجی طیارے میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس بھیجنا نیا نہیں، امریکا نے اس سے قبل بھی ایسا کیا ہے تاہم اس کارروائی پر آنے والی لاگت کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہیامریکی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے والوں کے خلاف اقدامات سخت کرتے ہوئے تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈا¶ن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔حال ہی میں بھارت واپس بھیجے گئے 104 تارکینِ وطن کو فرسٹ کلاس یا کمرشل چارٹرڈ پروازوں کے بجائے امریکی فوجی طیارے...
    رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے مطالبہ کیا ہے کہ 5 لاکھ کے قریب آبادی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی پیکج دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپر کرم میں امن معاہدے کے تحت فریقین کے مزید 10 بنکرز گرا دیے گئے۔ ضلع کرم میں بنکر گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپرکرم کے علاقے پیواڑ اور گیدو میں مزید 10 بنکرز گرادیے گئے جس کے بعد اب تک 48 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔ ادھر ٹل پارا چنار روڈ کی گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی ہے۔ شہری خوراک و علاج نہ ملنے سے مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں جبکہ بیرونِ ملک جانے والے مسافر اور طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی...
    اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں آج حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں پہلے دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا اور پھر ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت...
    کراچی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں  عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام...
    صوابی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کی جانب سے سائیڈ لائن کیے گئے سینئر رہنما شیر افضل مروت صوابی جلسہ عام میں پھٹ پڑھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب اسٹیج پر تقریر کے لیے آئے تو شیر افضل مروت بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے اور اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہم برے لوگ ہیں برے وقتوں میں کام آتے ہیں۔ اچھے وقتوں میں اچھے لوگوں نے ہمارے لب سی دیے ہیں لیکن میری زبان بولے گی۔ ہم برے لوگ ہیں برے وقتوں میں کام آتے ہیں۔ اچھے وقتوں میں اچھے لوگوں نے ہمارے لب سی دیے ہیں لیکن میری زبان بولے گی، واضح رہے کہ پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف زبان کھولنے پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ اور یہ قیدیوں کی رہائی پانچواں مرحلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر حماس کا سخت ردعمل حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں پہلے دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا اور پھر ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اپنے تین قیدیوں کی رہائی کے بعدلے اب...
    نیو دہلی: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی کی شادی سادگہ سے کرکے مثال قائم کردی۔ گوتم اڈانی نے شادی پر خرچہ کرنے کے بجائے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختلف سماجی منصوبوں کے لیے عطیہ کردی جو صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے بڑے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ کی شادی احمد آباد کے بیلویڈیر کلب میں سادگی سے انجام پائی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔ سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور فلمی ستاروں سمیت کوئی بڑی شخصیت مدعو نہیں کی گئی۔  شادی سے دو دن قبل گوتم اڈانی نے "منگل سیوا" نامی منصوبہ متعارف کرایا جس کے تحت ہر سال 500 معذور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا...
    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ انہیں طورخم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا کراچی کے پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو نے پیمائش کے افسران کے ہمراہ صدر، آرام باغ، سول لائنز،گزری،ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے، جس میں مہران ٹائون کے علاقے میں مقدار میں کمی پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا،جبکہ شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپنسرز کو سیل کردیا گیا اور شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈفالٹر نکلا.معاون خاص عثمان ہنگورو کا کہنا تھا کہ پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے،عوام...
    بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ آئی ایل ایف کے چیف آرگنائزر، صدر، اور دیگر عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نئے عہدیداران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ بانی چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر انتظار پنجھوتا کو آئی ایل ایف کا نیا چیف آرگنائزر تعینات کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد تنظیم کے اندر مزید فعالیت اور کارکردگی کو بہتر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 فروری 2025ء) نائجیریا سے تعلق رکھنے والی سکینہ سانی کی شادی 12 برس کی عمر میں اس وقت ہوئی جب ان کا علاقہ مسلح تنازع اور غذائی قلت کا شکار تھا۔ وہ عمر کے 15 ویں سال میں حاملہ ہو گئیں لیکن ان کا حمل قائم نہ رہا جس کے بعد انہوں نے دو بچوں کو جنم دیا۔انہوں نے جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ایسے حالات کا شکار نہیں ہونے دیں گی جن کا خود انہیں سامنا کرنا پڑا۔ نائجیریا، جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور یوکرین جیسے ممالک میں مسلح تنازعات کے باعث لاکھوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت نہ دیے جانےکا امکان ہے۔ جیو نیوز  کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیےجانےکا امکان ہے۔8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔ مزید :
    اڈیالہ جیل میں 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے 34 ہزار صفحات پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کروا دیے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی، پولیس کی جانب سے اضافی دستاویزات کی کاپیوں کے 118سیٹ عدالت میں جمع کروائے گئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر... پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے اضافی نقول عدالت میں جمع کروائیں، اضافی نقول کا فی سیٹ برائے ایک ملزم 284 صفحات پر مشتمل ہے۔پولیس نے کل 34 ہزار صفحات پر مشتمل 118...
    دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھا اس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا موسمیاتی تبدیلیوں نے کچھ ایسا اثر ڈالا ہے کہ اب تو یہ شعر ہر موسم پر پورا اترتا ہے۔ سرد موسم کو ہی لے لیجیے، دیر کی مہرباں آتے آتے، سرد موسم کے دیوانے افراد بھی یہ ہی کہتے رہ گئے۔ نہ چلیں سرد ہوائیں، آسمان سے گرے روئی کے گالے بھی کم اس طرح سردیوں کا موسم کبھی آیا نہ تھا سرد علاقوں میں تو منظر سفید ہوگئے مگر پھر بھی موسمیاتی تبدیلی کے رنگ ہر سو ہیں، ہر جگہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک نہیں، کئی وجوہات ہیں اور ہماری پیاری زمین کو اس حال پر کسی اور نے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی وجہ سے سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ تاجروں کے مطابق اس عائد کی اس ڈیوٹی کی وجہ سے خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے سے روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک اور حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ اس حکم نامے کے تحت تبدیلیٔ جنس کا آپریشن کروانے کے بعد لڑکی بن جانے والوں پر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں ان ٹرانس جینڈرز کو تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خواتین کے لیے مخصوص لاکرز بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔   ڈونلڈ ٹرمپ کے اس صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے وفاقی حکومت کے دیئے جانے والے فنڈز روک دیئے جائیں...
    بیجنگ:پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیے میں سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور خلا میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں پاکستان اور چین نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی...
    وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے ’طویل اور مختصر‘ دورانیے کے پیکجز کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی سعودی عرب میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جس سے ہوٹل اور رہائش کے اخراجات میں قابلِ ذکر بچت ہوئی ہے۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 40 دنوں پر محیط طویل دورانیے کے حج پیکیج کے اخراجات میں مزید 25 ہزار جبکہ 25 دنوں پر محیط مختصر دورانیے کے حج پیکیج میں مزید 50 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 جنوری 2025 کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں طویل دورانیے کے حج پیکج کی فی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔'ڈی آر سی' نے 1960 میں آزادی حاصل کی تھی اور تب سے اقوام متحدہ نے ملک میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جہاں اب تک اس مقصد کے لیے تین مشن بھیجے جا چکے ہیں۔اس بارے میں درج ذیل معلومات سے آگاہی ضروری ہے:1۔ اقوام متحدہ کی طویل موجودگی30 جون 1960 کو جمہوریہ کانگو نے بیلجیئم کی 75 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی...
    چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ چیئرمین پشاور...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو، کینیڈا اور چین کے خلاف ٹیرف کے اعلان کے چند روز بعد ہی نیا حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل امریکی پوسٹل سروس نے معطل کردیے ہیں۔ اس اقدام کو تجارتی جنگ میں ایک بڑے حملے کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہتے ہوئے مزید خرابی پیدا کردی ہے کہ ٹیرف اور دیگر متنازع امور پر انہیں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفت و شنید کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ یو ایس پوسٹل سروس نے تاحکمِ ثانی چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل روک دیے ہیں۔ امریکی حکام نے چین پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
    خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی حکم کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات کو رمضان کے بعد منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔  ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات رمضان کے اختتام کے بعد اپریل میں ہوں گے تاکہ طلباء کو ماہ رمضان میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ابتدائی طور پر میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، مگر اب انہیں ملتوی کر کے 8 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور بورڈ کے چیئرمین نصراللہ خان نے کہا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز...
    بھارتی فلمساز اکاش دیپ صابر نے اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکاش دیپ صابر نے حال ہی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پر ہونے والی چوری اور حملے پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد ہدایتکار اکاش دیپ صابر اور ان کی اہلیہ شیبا نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اکاش دیپ صابر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اداکارہ کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اسی لیے وہ گھر کے...
    ٭لیپ ٹاپ کیلئے طلباء کو ڈیڑھ سے ساڑھے 4لاکھ روپے تک قرض ملے گا،ا سٹیٹ بینک ٭بیرون ملک روزگار پر جانیوالوں کو 10لاکھ قرض ٹریننگ، ویزا، کیلئے دیا جائیگا،اعلامیہ (جرأت نیوز)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا ہے ۔جاری کیے گئے اعلامیے میں سٹیٹ بینک نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت متوقع بیرون ملک جارہی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کیلئے بھی قرض لیا جا سکے گا، لیپ ٹاپ کیلئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پر مہیا ہو گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے 18 سے 30 سال تک کے طلبہ...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ ​​روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر کے عشائیے میں اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اسلام آباد میں اسد قیصر نے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن قیادت کو رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ چیئرمین جنیداکبر نے آڈیٹر جنرل سے پہلی بریفنگ لے لیچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان ( اے جی پی)سے پہلی بریفنگ لے لی۔ عشائیے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر شریک ہوئے۔اسد قیصر کی کھانے کی دعوت میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، صاحبزادہ حامد رضا، وحدت المسلمین...
    کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے مل گئے۔ 19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے ساتھ شادی کی غرض سے پاکستان آنے والی اونیجاہ اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا جانے میں سہولت کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی خاتون موصول ہونے والی رقم گن رہی ہیں اور ساتھ کھڑا شخص تصدیق کے لیے ویڈیو بنا رہا ہے۔البتہ، یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ یہ رقم ان کو کس نے دی ہے۔       واضح رہے 33 سالہ خاتون 11 اکتوبر کو 2024 کو ندال احمد میمن سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    مشہور امریکی ریپر کانیے ویسٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنی اہلیہ بیانکا سینسوری کو 2025 گریمی ایوارڈز میں انتہائی بولڈ لباس پہننے پر مجبور کیا، جس کا مقصد میڈیا میں شہ سرخیاں بٹورنا تھا۔ معروف ویب سائٹ RadarOnline کی رپورٹ کے مطابق، کانیے ویسٹ اپنی اہلیہ کے لباس کا انتخاب خود کر رہے ہیں اور ان کی ڈریسنگ کو "تشہیر کا ہتھیار" بنا رہے ہیں۔  ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ رویہ  "افسوسناک" ہے، کیونکہ وہ اپنی بیوی کو محض "برانڈ پروموشن" کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مزید تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ماہر نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر کانیے ویسٹ نے...
    نیپرا نے 4بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھاری جرمانے کردیے nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے مہلک حادثات سے بچا کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں جو کرنٹ سے بچا کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا...
     معروف امریکی ریپر کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ بیانکا سنسوری نے گریمی ایوارڈز 2025 میں جہاں فیشن کے نام پر فحاشی پھیلانے پر سب کی توجہ سمیٹی وہیں اب انہیں اپنی اس حرکت پر نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کانیے اپنی اہلیہ بیانکا کے ساتھ شریک ہوئے جہاں بیانکا نے اپنا کالا کوٹ اُتار کر میڈیا اور حاضرین کے سامنے برہنہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں سیکیورٹی نے انہیں فوری طور پر اس ایونٹ سے باہر نکال دیا۔ ایک غیر ملکی پیج نے ڈیلی میل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کانیے ویسٹ کو مئی میں ٹوکیو ڈوم میں دو کنسرٹس میں پرفارم کرنا تھا،...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، اگر ایک جرم فوجی کرے اور وہی جرم عام آدمی کرے تو ٹرائل الگ جگہ کیسے ہوسکتا ہے؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متلعق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت سزا یافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایف بی علی کیس میں انیس سو باسٹھ...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق، خیبرپختوںخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر سن کوٹہ ختم کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سول سروس رولز 1989 میں ترمیم سے سن کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس تبدیلی کو منظور کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامی امور نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی بھرتیوں کے لیے دی گئی شرائط کو حذف کیا گیا، وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی بھرتی کی شق حذف کی گئی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ اعلامیے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے احتیاطی تدابیرنہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر جرمانے عائد کر دئیے،نیپرا کی جانب سے کرنٹ لگنے سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) اور ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) اور ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ...
    پشاور: کرم میں بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔  دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیاء اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں ،کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات گئے سی ایم ایچ پشاور میں کُرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی۔
    پشاور: کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں بنکرز کی کل تعداد 250 سے زیادہ ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران اب تک سامان رسد کی 453 گاڑیاں مختلف قافلوں میں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) چین کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چین پر دس فیصد محصولات عائد کرنے کے اقدامات کے جواب میں بیجنگ نے بھی امریکی مصنوعات کی ایک رینج پر پندرہ فیصد تک کے نئے ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ٹیرف وار: اب یورپ بھی ٹرمپ کے نشانے پر بیجنگ کی وزارت تجارت نے کہا کہ کوئلہ اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ خام تیل، زرعی مشینری اور بڑی نقل مکانی کرنے والی کاروں پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کی جائےگی۔ بیان...
    حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشی پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت صنعت اور قومی پرائس نگرانی کمیٹی سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدموزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نوتعمیر شدہ میدان کی مین بلڈنگ کے پویلین اینڈ کو اب جناح اینڈ کہا جائے گا۔جبکہ فار اینڈ بلڈنگ کا نیا نام اب اقبال اینڈ رکھا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کا نام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد تبدیل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم سواتی کواٹک جیل سےرہاکردیاگیا
    اسلام آباد:8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت نے پس پردہ کوششیں تیز کردی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے کیے ہیں اور احتجاج روکنے یا محدود کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر بات چیت ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم سے ملاقات کی پیشکش کی ہے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی اس معاملے میں متحرک ہیں اور پی ٹی آئی کو قائل کرنے...
    جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن تک رہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں گزشتہ برس کے اس دورانیے کے مقابلے میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت جنوری 2025 میں 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زائد ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 33 اعشاریہ 13 لاکھ ٹن رہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2025 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 اعشاریہ 81 لاکھ ٹن رہی، جو جنوری 2024ء کے مقابلے میں 30 فیصد بڑھی ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز سننے شروع کر دیے، ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈیشنل اٹارنی سمیت سرکاری وکلا کی ٹیم نے انہیں خوش آمدید کہا، جب کہ نجی وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کے پاس 3، جب کہ جسٹس محمد آصف کے پاس 2 کیسز سماعت کے لیے مقرر تھے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی کورٹ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کے حکام نے تعارف کرواتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو خوش آمدید کہا۔ جسٹس سرفراز ڈوگرنے شکریہ...
    سپریم کورٹ بار نے اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفرز کو خوش آئند قرار دے د یا۔ سپریم کورٹ بار نے اپنے جاری اعلامیے میں کہا کہ  سپریم کورٹ بار ہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے، سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی سے سرکولیشن کے زریعے  ججز ٹرانسفرز پر رائے لی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ آئین کا ارٹیکل 200 بلکل واضح ہے، آرٹیکل 200 صدر مملکت کو ججز ٹرانسفر کی اجازت دیتا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ججز کی ٹرانسفرز نئی تقرری نہیں ہوتی، ٹرانسفر ہونے والے ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی، اعلامیہ صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری کیا گیا۔
    میمو میں موجود سوالات کی فہرست میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا عنوان بتائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات میں ان کا کیا کردار تھا؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق مجرمانہ مقدمات پر کیے گئے کسی بھی کام کے بارے میں ایک سوال نامے کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور افسران نے کام بند کرکے اپنے ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے دیکھے گئے میمو میں موجود سوالات کی...
    ایف بی آئی کے ملازمین کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق مجرمانہ مقدمات پر کیے گئے کسی بھی کام کے بارے میں ایک سوال نامے کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور افسران نے کام بند کرکے اپنے ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی جانب سے دیکھے گئے میمو میں موجود سوالات کی فہرست میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا عنوان بتائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے ہنگاموں کی تحقیقات میں ان کا کیا کردار تھا؟ اور کیا انہوں نے ایسی کسی تحقیقات کی نگرانی...
    ڈی آئی خان: کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فریقین کے درمیان قیام امن کے لیے دوسرا جرگہ آج ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔  اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کوان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی اعشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے ،عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق...
    چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیے۔ایم کیو ایم کی قیادت نے بالآخر سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے افتخار عالم کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور طحہٰ احمد کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی تقرری کا لیٹرز جلد جاری کیے جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے جیو نیوز سے گفتگو میں اس مسئلے کی شکایت کی تھی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان...
    رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر میں تیز دھار آلے مار کر پھاڑ دیے گئے۔صادق آباد میں سرکاری اہلکاروں کی سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیزدھارآلے سے پھاڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں تحصیل انتظامیہ کی ٹیم کے گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کرتی نظرآرہی ہے جن گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کیے جا رہے تھے، ان گاڑیوں میں کئی ڈرائیوربھی اس وقت موجود تھے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انورکو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو...
    غزہ: قابض اسرائلی فوج کی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی شہری رام اللہ میں اپنے اہل خانہ سے مل رہے ہیں غزہ(صباح نیوز)حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکملہو گیا ، اسرائیل نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دئیے۔ حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے آزاد کردہ 2 اسرائیلی یرغمالی اب اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابق روایت...
    لوئرکرم میں اسسٹنٹ کمشنرپرفائرنگ میں ملوث دو دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارافراد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیے گئے، مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بوشہرہ کےباشندوں پرپاسپورٹ، شناختی کارڈ سمیت تمام سرکاری مراعات بند کردیے گئے۔ فائرنگ واقعات کے ملزمان کے خلاف تین محتلف ایف آئی آردرج کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ پہلی ایف آئی آر صبح کے وقت فائرنگ کی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریوینیو آفسرپرحملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی۔ تیسری ایف آئی آر سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف سی ٹی ڈی نے درج کی۔
    صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ...
    یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کردیے۔
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹرمہنگاکردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ایل پی جی 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی...
    کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
    یورپی منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کی رسائی انسانی حقوق پر پاکستان کی پیش رفت سے مشروط ہو گی۔یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندے نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں آزادی اظہار، میڈیا کی آزادی، فئیر ٹرائل کا حق اور جبری گمشدگیوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں توہین مذہب کے قوانین، خواتین کے حقوق، مذہب کی جبری تبدیلی پر بھی بات کی گئی۔یورپی یونین کے نمائندے اولاف سکوگ نے چیف جسٹس آف پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء ) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگے کر دیے، پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے مقرر کر دی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر ایک ہی دن میں مہنگائی کے 2 بم گرا دیے۔ ایل پی جی مہنگی کیے جانے کے بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل بھی مہنگے کر دیے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) اضافے سے پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی،...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ...
    پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خوارج ہلاک کردیے ۔  ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے چار خوارج جہنم واصل کردیے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے واقعات دتہ خیل،حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی ہوئے ۔  ہلاک ہونے والے  دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، یہ دہشتگرد ناصرف سکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔ ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ جمعہ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھائے جانے کی سمری پردستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے اسکیل کو مدنظر رکھ کربڑھائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    آئین نے سپریم کورٹ کو تماشائی بننے کیلئے اختیارات نہیں دیے، عمران خان کا چیف جسٹس کو طویل خط WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو پاکستان میں آئینی نظام کی تباہی کے عنوان سے ایک طویل خط لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ سے اپنے تمام تر اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں جاری ظلم و ستم کا سدباب کرنے اور عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے ایک یا اس سے زائد کمیشن قائم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے ایک بار پھر پیسوں کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، اس شہر (کراچی) کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کے لیے مانگ رہی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔ کراچی میں سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ خاتون کل رات ٹیپو سلطان تھانے کی معرفت ہمارے پاس آئیں، یہ در بدر ہو رہی تھیں، ہم سے نہیں دیکھا گیا، اس لیے ہم...
    واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے فضائی حادثے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے واقعہ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا، ہیلی کاپٹر سے طیارہ نظر آنے کا بتائے جانے پرکیا کرنا چاہیے، یہ کنٹرول ٹاورنے کیوں نہیں بتایا۔ امریکی صدر نے کہا کہ حادثے کا شکار طیارہ درست حالت میں ائیرپورٹ کی جانب اپنے روٹ پر تھا، موسم بھی صاف تھا، طیارے کی...
    غزہ/ انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا جبکہ غزہ پر صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے میںاسرائیل کی جانب سے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید...
    کراچی میں کے الیکٹرک کے 2 طرح کے صارفین ہیں، ایک وہ جو جائز طریقے سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور بروقت بل کی ادائیگی کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو کنڈے سے بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ جو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے، ان کا یہ شکوہ رہتا ہے کہ ہم بل بھی دیتے ہیں اور بل کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرتے ہیں۔ تاہم، کے الیکٹرک کی ’پھرتیوں‘ کا اب ایک نیا کیس سامنے آگیا ہے جس میں میٹر خراب ہونے پر چند سو روپے کی بجلی استعمال کرنے والے صارف کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل تھما دیا گیا اور اس کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن...
    فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرادیے۔کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔
    میرے صحافتی کیریئر کا بیشتر حصہ اخبارات میں گزرا، مگر اب نیوز چینلز کی خاص اہمیت ہے۔ ٹاک شوز میں ہمیں بلاتے ہیں تو انکار نہیں کرتے کہ اصل بات تو ابلاغ ہے چاہے اخبار کے قارئین سے ہو یا ٹی وی کے ناظرین سے یا پھر ڈیجیٹل میڈیا کے پڑھنے اور دیکھنے والوں سے۔ پچھلے چند دنوں سے مسلسل تین، چار مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں تحریک انصاف اور حکومتی مذاکرات زیربحث رہے ہیں۔ ان مذاکرات کے بارے میں مختلف آرا ملیں گی۔ کسی کے خیال میں تحریک انصاف نے یوٹرن لیا اور مذاکرات سے بھاگ گئی جبکہ اس سے مختلف رائے رکھنے والوں کے خیال میں حکومت نے بھی کشادہ دلی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بعض...
    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
    رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )امریکا سے عاشق کی تلاش میں آنیوالی خاتون پینترے بدلنے لگی۔ نوجوان پردھوکہ دینے کاالزام لگانے والی اونیجا نے ائرپورٹ پرمنی ایکسچینجرپرفراڈ کا الزام دھردیا۔ کہا اس کے ہزاروں ڈالرزہتھیائے گئے۔ بدلے میں بہت کم روپے ملے۔ خاتون کاکہناتھا پہلے بیس ہزارڈالرزدیے جائیں پھرپاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچوں گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے بتایا کہ مجھے20ہزارڈالرفنڈ کے طورپرچاہئیں، جبکہ یہاں رہنے کیلئے ہفتہ وار5سے 10 ہزاررقم چاہئے، میں حکومت پاکستان سے ایک گھرکامطالبہ کرتی ہوں۔ میں عمارت میں درست طریقے سے بجلی چاہتی ہوں۔اونیجا اینڈریونے بتایا...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون کا آغازکردیا گیا ،گزشتہ ہفتے کے دوران 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو امریکا بدر جبکہ اڑھائی ہزار کے قریب تارکین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق، زیر حراست افراد کا تعلق میکسیکو، سینیگال، وینزویلا، افغانستان، بولیویا، برازیل، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور کولمبیا سے ہے۔ دوسری جانب، امریکا میں تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے بعد لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں نے اس مسئلے پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جبکہ کولمبیا نے صدر ٹرمپ کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔ میں نے نہیں بلکہ متھیرا نےمجھے۔۔۔!!! چاہت فتح اپنے دفاع کیلئےمیدان...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے، بدلے میں اسرائیل آج بعد میں اسرائیلی جیلوں میں قید 110 فلسطینیوں کو رہا کرنے والا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تیسرے مرحلے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے جن میں 3 اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔  اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جبکہ مزید 2 سویلینز  یرغمالیوں جن میں ایک خاتون  اربیل یہود میں شامل ہیں انہیں غزہ کے شہر خان یونس میں رہا کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق...