حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویزبندی اور تفصیلی تجزیے پر مبنی پاکستان ریفارمز رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مِشعل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔ اس کی ’پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025‘ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔ جس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویز بندی اور گزشتہ 11 مہینوں میں 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی کے احاطے سمیت معاشی عدم استحکام، افراطِ زر، زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے دباؤ پر حکومتی اقدامات کی تفصیل بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: ’پتن‘ رپورٹ بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن
پاکستان ریفارمز رپورٹ میں گورننس، احتساب اور شفافیت پر جامع تجزیے، پالیسی تبدیلیوں کے حقیقی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کے برعکس یہ رپورٹ پورے سال کا تجزیہ پیش کرتی ہے۔ پاکستان کے بارے میں معلوماتی خلا کو پُر کرنے کی منفرد کاوش اور پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں، ماہرینِ تعلیم اور ترقیاتی تنظیموں کے لیے بنیادی دستاویز بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 مِشل پاکستان ورلڈ اکنامک فورم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: م شل پاکستان ورلڈ اکنامک فورم
پڑھیں:
رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
لاہور:لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8 ہزار440 سے زائد اشتہاری مجرمان 6 ہزار670 عدالتی مفرور اور2 ہزار900 سے زائد عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔
کینٹ ڈویژن سے1849،سول لائنزسے742، سٹی سے1751، اقبال ٹاؤن سے1728، صدرسے1154اورماڈل ٹاؤن سے1219اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔
کینٹ ڈویژن سے1260،سول لائنزسے792، سٹی سے1412، اقبال ٹاؤن سے1898، صدرسے 641اورماڈل ٹاؤن سے667عدالتی مفرور زیر حراست لیے گئے۔
کینٹ ڈویژن سے426،سول لائنزسے246، سٹی سے911، اقبال ٹاؤن سے720، صدرسے 322اورماڈل ٹاؤن سے278عادی مجرمان پابند سلاسل کیے گئے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری سے کرائم کنٹرول میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری کارروائیوں کو مدعیوں سے مسلسل رابطےاور انفارمیشن شیئرنگ سے مزید موثر بنایا جائے اور جرائم کی روک تھام اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہارڈ کور پولیسنگ اپنائی جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے آپریشنزاور انوسٹی گیشن ونگز مشترکہ کارروائیاں کریں، ہیومن انٹیلی جنس اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ موثرتفتیش سے مقدمات کے چالان جلدمکمل کرکے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں، اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نظر رکھی جائے۔