گوتم اڈانی کے بیٹے کی سادگی سے شادی، 100 ارب روپے عطیہ کردیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نیو دہلی:
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی کی شادی سادگہ سے کرکے مثال قائم کردی۔
گوتم اڈانی نے شادی پر خرچہ کرنے کے بجائے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختلف سماجی منصوبوں کے لیے عطیہ کردی جو صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے بڑے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ کی شادی احمد آباد کے بیلویڈیر کلب میں سادگی سے انجام پائی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔ سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور فلمی ستاروں سمیت کوئی بڑی شخصیت مدعو نہیں کی گئی۔
شادی سے دو دن قبل گوتم اڈانی نے "منگل سیوا" نامی منصوبہ متعارف کرایا جس کے تحت ہر سال 500 معذور نئی نویلی دلہنوں کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ گوتم اڈانی کے اس فلاحی اقدام کو دولت کی نمود و نمائش کے بجائے سماجی بھلائی کے لیے مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت کے ہی ایک اور امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر اربوں ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی تھی مگر گوتم اڈانی نے بالکل اسکے برعکس عمل کیا ہے جو دونوں کی ترجیحات کو واضح کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ اور یہ قیدیوں کی رہائی پانچواں مرحلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر حماس کا سخت ردعمل
حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا ہے، جنہیں پہلے دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا اور پھر ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اپنے تین قیدیوں کی رہائی کے بعدلے اب 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرےگا۔
اس سے قبل حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کیا تھا، جس کے بعد میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کیے تھے۔
دوسرے مرحلے میں حماس نے 4 اسرائیلی خواتین رہا کی تھیں، جس کے بعد اسرائیل نے 120 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت تیسرے مرحلے میں حماس کی جانب سے 5 تھائی خواتین سمیت 8 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
چوتھے مرحلے میں حماس نے 2 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے تھے، جس کے بدلے میں اسرائیل نے 183 فلسطینی رہا کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا تھا، اسرائیل نے جنگ بندی سے قبل تک فضائی بمباری میں 44 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل جنگ بندی معاہدہ حماس فلسطین وی نیوز یرغمالی رہا