Jasarat News:
2025-02-07@02:21:06 GMT

مقدار میں کمی پرتین پیٹرول پمپ سیل کردیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا کراچی کے پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو نے پیمائش کے افسران کے ہمراہ صدر، آرام باغ، سول لائنز،گزری،ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے، جس میں مہران ٹائون کے علاقے میں مقدار میں کمی پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا،جبکہ شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپنسرز کو سیل کردیا گیا اور شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈفالٹر نکلا.

معاون خاص عثمان ہنگورو کا کہنا تھا کہ پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے،عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپس مافیاز کو احساس نہیں، عوام پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف شکایت کرے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں گے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ڈٹ جائیں، علامہ راجہ ناصر

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم ایشوز اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔ عوام منظم ہو کر زیادتیوں کا مقابلہ کریں۔ عوام کی اپنی آزاد کردہ سرزمین کے قدرتی وسائل پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت خود کریں۔ آن لائن لیزنگ گرین ٹورازم اور عوامی حقوق کے تحفظ سے خالی لینڈ ریفارمز بل وسائل لوٹنے کی سازش ہے۔ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا کرتے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی حمایت کی باتیں عمران خان کی شخصیت کو خراب کرنے کیلئے گھڑی جا رہی ہیں، ان کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ وہ آج بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی ہے۔ ہمیں ہر صورت ظالم نظام سے مقابلہ کرنا ہے اور ملک کو امریکی غلامی اور مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے، جنھوں نے جعلی حکمران مسلط کر کے ملک کو کھوکھلا اور گروی رکھ دیا ہے۔ مکافات عمل ان کے گلے کا طوق بنے گا بشرطیکہ عوام میدان میں حاضر رہے اور ظالموں کا مقابلہ کریں، چاہے وہ جس شکل میں بھی ہوں۔ امام مہدی عج کی گستاخی کی آڑ میں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ناکام بنانے پر تمام مکاتب فکر کے علما عمائدین و اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سندھ کا کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • پٹرول خریدنے والے شہریوں کےلیےاچھی خبر
  • شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پیٹرول پمپس سیل
  • چمن: کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
  • مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دیں گے،آرمی چیف
  • چین نے بھی امریکا کیلئے ٹیرف نافذ کردیا، گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز
  • پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دےگا، آرمی چیف نے بھارت کوخبردار کردیا
  • پولیس نے سندھ کے عوام کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے، ضیا الحسن لنجار
  • گلگت بلتستان کے عوام اپنے وسائل پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ڈٹ جائیں، علامہ راجہ ناصر