بیجنگ:پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیے میں سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور خلا میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں پاکستان اور چین نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جبکہ چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی۔
مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور چین کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جبکہ صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیا ہے چین نے

پڑھیں:

پاکستان اور چین کا انٹیلی جنس شئیرنگ مزید بہتر کرنے پر اتفاق 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے  ملاقات کی، ملاقات کے دوران  انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے  بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ چین سے  پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے۔

ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی گئی اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مٹینگ پر اطمینان کا اظہار کیا، وفاقی وزیرداخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے کا مطالبہ
  • صدر زرداری کا دورہ: پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
  • صدرپاکستان کا دورہ چین: انٹیلیجنس شراکت اور سرحدی تحفظ بڑھانے پر اتفاق
  • ترکی، عراق، شام اور اردن کا داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ
  • صدر مملکت کی چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات، پاک چین سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا
  • بیجنگ: صدر آصف علی زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر آصف زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات
  • پاکستان اور چین کا انٹیلی جنس شئیرنگ مزید بہتر کرنے پر اتفاق