رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے مطالبہ کیا ہے کہ 5 لاکھ کے قریب آبادی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی پیکج دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپر کرم میں امن معاہدے کے تحت فریقین کے مزید 10 بنکرز گرا دیے گئے۔ ضلع کرم میں بنکر گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپرکرم کے علاقے پیواڑ اور گیدو میں مزید 10 بنکرز گرادیے گئے جس کے بعد اب تک 48 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔ ادھر ٹل پارا چنار روڈ کی گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی ہے۔ شہری خوراک و علاج نہ ملنے سے مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں جبکہ بیرونِ ملک جانے والے مسافر اور طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے مطالبہ کیا ہے کہ 5 لاکھ کے قریب آبادی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی پیکج دیا جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے فریقین کے اسلحہ جمع کرانے کے مجوزہ طریقۂ کار پر عمل درآمد سے متعلق غور شروع کردیا ہے، مناسب طریقۂ کار پر متفق ہوتے ہی فریقین کو آگاہ کردیا جائے گا۔ جمعرات کو کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ہونے والے جرگے میں فریقین نے ہتھیار جمع کرانے کے طریقۂ کار سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

 

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس ٹیموں نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچایا، جہاں حالیہ احتجاج کے 10 مقدمات میں ان سے تفتیش شروع کی گئی۔

بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنا بیان دیں گی۔ عدالت میں پیش ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ شامل تفتیش ہونے سے پہلے اپنے شوہر عمران خان اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کر کے بیان دینے کے لیے تیار ہیں، اور اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو وہ فوراً شامل تفتیش ہو جائیں گی۔

عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی ملاقات عمران خان اور وکیل سے کرانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم
  • معاہدے میں مزید توسیع کا خواہشمند نہیں، چیئرمین پی پی ایف نارملائزیشن کمیٹی
  • امریکا سے بھارت کے مزید 487 شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کردیا جائے گا
  • کمشنر کوہاٹ نے جرگہ رپورٹ محکمۂ داخلہ کو بھیج دی
  • کرم :پاراچنارمین شاہراہ اور پاک افغان بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند
  • مزید 781 افغانوں کی واپسی، غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو بھیج دیا جائیگا: محسن نقوی
  • مدینہ منورہ میں افطار کرانیوالوں کو اجازت لینا ہوگی
  • کرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار جمع کرا دیا
  • لوئر کرم کے بعد اپر کرم میں بھی پنکرز گرانے کا عمل شروع