بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران ہٹا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ آئی ایل ایف کے چیف آرگنائزر، صدر، اور دیگر عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نئے عہدیداران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
بانی چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر انتظار پنجھوتا کو آئی ایل ایف کا نیا چیف آرگنائزر تعینات کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد تنظیم کے اندر مزید فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایل ایف
پڑھیں:
دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہنگامی بنیادوں پر دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز، اور ایف بی آر کے ممبروں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق، ایف بی آر نے گریڈ 19 سے اوپر کے تمام افسران کا ڈیٹا مانگا ہے، جس میں ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے دہری شہریت کا بھی ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ اور کلیکٹوریٹ سربراہان کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہری شہریت کے حامل افسران اور ان کے اہل خانہ کا مکمل بائیو ڈیٹا فوری طور پر بورڈ کو ارسال کریں۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
یہ اقدامات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کے ڈیٹا کا مقصد ملک کے مفاد میں اقدامات کرنا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔