حماس آج 3 یرغمالی اور اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کریگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کردیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی وحشیانہ کارروائی میں 10 فلسطینی شہید، قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق تازہ ترین کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔
دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور حماس غزہ کے 8 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی تحویل میں موجود 8 افراد میں 5 تھائی شہری اور تین اسرائیلی شامل ہیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت آج تحویل میں موجود افراد کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ ہوگا۔
اس سے قبل 2 مراحل میں 7 یرغمالیوں کے بدلے 290 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا، 25 جنوری کو حماس نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین اہلکار کیں، بدلے میں اسرائیل کی قید میں موجود میں 200 فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔
اس سے قبل 20 جنوری کو حماس نے 3 اسرائیلی خواتین کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرایا تھا۔