Jasarat News:
2025-02-04@12:49:59 GMT

ضلع کرم میں حکام نے 30 سے زائد بنکرز گرادیے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ضلع کرم میں حکام نے 30 سے زائد بنکرز گرادیے

پشاور: کرم میں بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔ 

دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیاء اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں ،کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات گئے سی ایم ایچ پشاور میں کُرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرم، مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیئے، فریقین کا دوسرا امن جرگہ آج ہوگا

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)کرم میں بنکرز مسماری کا سلسلہ جاری جبکہ فریقین کے درمیان امن جرگے دورسرا دور آج ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔ اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیئے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم قیام امن کے لیے فریقین کا دوسرا جرگہ آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فریقین کے مابین اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی تھی، جس کے بعد آج کے جرگے میں دونوں فریق شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے سمیت امن و امان پر بات ہوئی تھی۔ جرگے کے دوسرے دور میں قیام امن پر تفصیلی بات چیت اور عمائدین کو قریب لانے کی کوشش ہوگی۔
پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید

متعلقہ مضامین

  • کرم میں اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیئے گئے
  • 20 سال بعد پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور
  • ضلع کرم میں30 سے زائد بنکرز گرادیئےگئے
  • بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں
  • کرم میں اب تک فریقین کے 30سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے
  • پشاور: 20 سال بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور
  • کرم، مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیئے، فریقین کا دوسرا امن جرگہ آج ہوگا
  • کرُم میں معاہدے کے مطابق آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی
  • کرم میں مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیے گئے، فریقین کا دوسرا جرگہ آج ہوگا