بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز؛ بیرون ممالک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک میں بھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک :اوورسیز نے بانی پی ٹی آئی کی کال نظر انداز کردی ؛ 3 ارب ڈالر کے ترسیلات ایک ماہ میں بھیج دیے
سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً ترسیلات زر ملک میں نہ بھیجیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
دہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سفیان دہرے قتل کے مقدمے میں گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےبیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔