پشاور(نیوز ڈیسک)حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔

چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے سالانہ امتحانات میٹرک کے

پڑھیں:

جنوری میں سیمنٹ کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن

جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن تک رہی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں گزشتہ برس کے اس دورانیے کے مقابلے میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت جنوری 2025 میں 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زائد ہے۔

اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 33 اعشاریہ 13 لاکھ ٹن رہی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2025 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 اعشاریہ 81 لاکھ ٹن رہی، جو جنوری 2024ء کے مقابلے میں 30 فیصد بڑھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
  • کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا
  • رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز: حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی
  • خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر سن کوٹہ ختم کردیا
  • جنوری میں سیمنٹ کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن
  • کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟
  • خیبرپختونخوا کا بٹگرام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 11 سال بعد بھی غیرفعال، آخر وجہ کیا ہے؟