اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، سبزیوں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت صنعت اور قومی پرائس نگرانی کمیٹی سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدموزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے گندم، چینی اور دالوں کے ذخائر کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی کم قیمت فراہمی کےلیے اقدامات پر بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے ریونیو ڈویژن کی پیش کی گئی ایکسپورٹ سہولت اسکیم اور 2 اعشاریہ 79 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ کی 49 کروڑ روپے سے زائد کی اور انٹیلی جنس بیورو کی 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق کی قیمتوں
پڑھیں:
چینی مافیا بے لگام، قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں ایک بار پھر چینی مافیا بے لگام ہوگئی اور مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
ملتان میں دو ہفتے پہلے 135 روپے فی کلو ملنےوالی چینی اب 150 سے 160 روپے میں فروخت کی جانے لگی جبکہ پچاس کلو کا تھیلا 7 ہزار 200 روپے میں ملنے لگا۔فیصل آباد میں چینی ایکس مل ریٹ 146 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔
جھنگ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور پاکپتن میں بھی 15 سے 20 روپے اضافے کے بعد اب چینی 155 سے 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چینی 20 روپے اضافے کے بعد اب 150 روپے میں مل رہی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلزمین نے اپنی پروڈکٹ کی مفت تشہیر کرالی