ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صوابی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کی جانب سے سائیڈ لائن کیے گئے سینئر رہنما شیر افضل مروت صوابی جلسہ عام میں پھٹ پڑھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب اسٹیج پر تقریر کے لیے آئے تو شیر افضل مروت بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے اور اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہم برے لوگ ہیں برے وقتوں میں کام آتے ہیں۔ اچھے وقتوں میں اچھے لوگوں نے ہمارے لب سی دیے ہیں لیکن میری زبان بولے گی۔
ہم برے لوگ ہیں برے وقتوں میں کام آتے ہیں۔ اچھے وقتوں میں اچھے لوگوں نے ہمارے لب سی دیے ہیں لیکن میری زبان بولے گی،
واضح رہے کہ پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف زبان کھولنے پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان اکرم راجا جیسے لوگوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا تھا۔
شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی بھی کوشش کی تھی تاہم سابق وزیراعظم نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت وقتوں میں
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے ،احسن اقبال
پسرور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔