ایم این ایز کو اسلحہ لائسنس دیے جائیں: چیئرمین کمیٹی برائے داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
---فائل فوتو
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اسلحہ لائسنس کے اجراء سے متعلق داخلہ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں حکام نے بتایا کہ اگر 5 سال بعد کوئی تجدید کے لیے آئے گا تو اسے ری نیو نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں مسلم لیگ نواز کے ممبر ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ آپ 2 سال بعد ری نیو نہیں کرتے ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں، انہیں حقیقی دھمکیاں ملی ہیں، اُن کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں، اسی طرح ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو بندہ اربوں روپے ٹیکس دے رہا ہے اسے آپ اتنی بھی سہولت نہیں دے سکتے؟
چیئرمین کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے کہا کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے، کمیٹی یہ ڈائریکشن دیتی ہےکہ کم از کم ایم این ایز کو اسلحہ لائسنس دیے جائیں۔
اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن خواجہ اظہار نے کہا کہ بہت سے ایم این ایز کا تعلق کراچی سے ہے ان کے بھی لائسنس ایکسپائر ہو گئے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے بتایا کہ لائسنس کی تجدید کے عمل میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمیٹی برائے داخلہ اسلحہ لائسنس ایم این ایز
پڑھیں:
وزیرمملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام لیپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی شزا فاطمہ خواجہ سعودی عرب میں ہونے والی” لیپ 2025 “ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو اجاگر کریں گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی وفد عالمی معیشت میں اپنی صلاحیتیں پیش کرے گا،40 سے زائد پاکستانی کمپنیاں، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری لیڈرز عالمی مواقع سے استفادہ کریں گے۔وزیر مملکت لیپ 2025 میں آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک میں پاکستان کی شاندار ترقی لیپ 2025 میں نمایاں ہوگی۔وزیر مملکت عالمی سرمایہ کاروں اور ڈیجیٹل کمپنیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی اور لیپ 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کو مزید وسعت دینے پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں عالمی سطح پر اپنی مہارت اور جدید خیالات کو پیش کریں گی،ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر مملکت لیپ 2025 میں پاکستان کے سٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر گفتگو کریں گی۔