صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ ميں بھی جرمانہ لگایا جائے، ہزاروں روپے مالیت کے ٹائر کیوں برباد کیے جارہے ہیں؟

دوسری جانب صادق آباد میں تحصیل انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے غلط پارکنگ پر گاڑیوں کو کیل کے ذریعے پنکچر کرنے پر انجمن تاجران نے تحفظات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں

بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی گاڑیوں کا پنکچر، ویڈیو وائرل
  • جھنگ: ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو وائرل
  • سجاول،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند پویو مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • نوشہرو فیروز: ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم تعلقہ اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر رہے ہیں
  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا رات گئے سول اسپتال کا اچانک دورہ
  • پولیو مہم کیلیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی، زاہد رند
  • ڈی سی بدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کردیا
  • ’جس کو ملنا ہے وہ لاہور آ جائے‘، بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل
  • بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں