خام لوہے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، سریے کی قیمت میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی وجہ سے سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
تاجروں کے مطابق اس عائد کی اس ڈیوٹی کی وجہ سے خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی وجہ سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔
ایرانی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جاں بحق، 16 افراد کو بچالیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی وجہ سے اسٹیل کی کے مطابق
پڑھیں:
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس عالمی اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 4158 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہو رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔