لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلیٰ حاجی پرویز بٹ نے کہا کہ “چینی پر 10 روپے کا اضافی خرچہ آ رہا ہے، حکومت نے منافع صرف 3 روپے تک محدود کر رکھا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا تو ہم 14 فروری کے بعد چینی کی فروخت بند کر دیں گے۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک میں عوام کو پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

23 ارب سے زائد کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ​​ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔ دراصل یہ شہر بے گھر افراد کی مدد کرنا چاہتا ہے، اس لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو بھی ہوٹل خریدے وہ اسے ایک رہائش گاہ میں تبدیل کر کے بے گھر افراد کی مدد کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منفرد ڈیل نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، جس سے بہت سے لوگوں کو اس بات کے بارے میں تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ ہوٹل کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کے چیلنج کا مقابلہ کون کرے گا۔

ڈینور کے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیرک ووڈبری کے مطابق ہوٹل کی تزئین و آرائش کے لیے ایک ڈویلپر کے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وہ درخواست دہندگان کا جائزہ لے رہے ہیں اور پھر اپنی تجویز سٹی کونسل کو منظوری کے لیے بھیجیں گے۔

ڈیرک ووڈبری نے ایک ای میل میں کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہوٹل کو معاون رہائش میں تبدیل کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے، جو واقعی ہماری کمیونٹی کی مدد کرے گا۔
2024مزیدپڑھیں:کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت سے مایوسی؟ کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی، ویڈیوز وائرل
  • 23 ارب سے زائد کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش
  • رمضان سے پہلے چینی کی نایابی کا خدشہ، پنجاب بھر میں بائیکاٹ کا اعلان
  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • لاہور: پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کا نفرنس کے موقع پر ٹرک کھڑے کر کے راستے کوٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے
  • سئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل صرف اور صرف مسلح مزاحمت سے ہی ممکن ہے، علامہ باقر زیدی
  • پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام
  • عید کے بعد امتحانات کا انعقاد کیا جائے، پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن