Jang News:
2025-01-31@06:12:31 GMT

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرادیے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرادیے

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرادیے۔

کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گورنر سندھ نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا

کراچی : گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا،  امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آئیں تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ  نے کہا کہ میں ایئرپورٹ کا دورہ کرنے گیا تو مجھے امریکی خاتون سے متعلق معلوما ت ملیں کہ وہ ایک ہفتے سے ائیرپورٹ پر مقیم ہیں،جس پر میں نے امریکی خاتون کی واپسی کے لیے ٹکٹ دلوا کر روانہ کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کے والدین کے دباؤ پر شادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا تھا، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی اورائیرپورٹ پر ہی رہنے لگیں۔ پولیس نےمزید کہاکہ  خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکا روانہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، مرتضیٰ وہاب
  • کراچی چیمبر اور فیڈریشن کے ساتھ مل کر وفد لے کر ایران جائیں گے، گورنر سندھ
  • ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کا دورہ کراچی، گورنر سندھ سے ملاقات
  • میرپورماتھیلو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی مہاجروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • جامعہ کراچی اور گورنر انیشی ایٹو کے درمیان معاہدے پر دستخط
  • پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، گورنر پنجاب
  • گورنر ہاؤس میں شب معراج کی تقریب
  • گورنر سندھ نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا