کراچی میں کے الیکٹرک کے 2 طرح کے صارفین ہیں، ایک وہ جو جائز طریقے سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور بروقت بل کی ادائیگی کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو کنڈے سے بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ جو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے، ان کا یہ شکوہ رہتا ہے کہ ہم بل بھی دیتے ہیں اور بل کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرتے ہیں۔

تاہم، کے الیکٹرک کی ’پھرتیوں‘ کا اب ایک نیا کیس سامنے آگیا ہے جس میں میٹر خراب ہونے پر چند سو روپے کی بجلی استعمال کرنے والے صارف کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل تھما دیا گیا اور اس کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ کتنی مفت بجلی حاصل کررہا ہے؟

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون آمنہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بل ایک ہزار یا 1200 روپے یا زیادہ سے زیادہ 1700 روپے تک آیا کرتا تھا، 3  ماہ قبل میٹر کا ڈسپلے غائب ہوا، جس ماہ میٹر کا ڈسپلے غائب ہوا اس ماہ بل ایک لاکھ 40 ہزار روپے آیا اور جب ٹھیک میٹر لگا دیا گیا تو ڈسپلے آنے سے بل 1440 روپے آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میٹر خراب ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ 47 ہزار روپے کا بل اب تک ٹھیک نہیں ہوسکا اور نہ ہی کے الیکٹرک اس بات کو ماننے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے وہ دفاتر کے چکر لگا رہی ہیں لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں، اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے صارفین کو بھاری بلوں کی ادائیگی میں مزید سہولت ملنے کا امکان

کے الیکٹرک کی 50 سالہ صارف آمنہ نے مزید بتایا کہ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں کہ آپ نے میٹر خراب کیا ہے لہٰذا ایک سال تک قسطوں کی شکل میں اب جرمانہ بھریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں قطعی کوئی علم نہیں کہ اس ماہ کتنے یونٹس استعمال ہوئے، جب میٹر خراب ہوا تو اس کے بدلے ایک نیا میٹر لگا دیا گیا اور ہمارے حصے میں ڈیڑھ لاکھ روپے بل آگیا۔

آمنہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا بجلی کا بل بڑھتے بڑھتے 1700 روپے تک پہنچ چکا ہے، اس سے سے زیادہ بل کبھی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کے الیکٹرک کو بھی سمجھنی چاہیے کہ اتنا زیادہ بل اگر اچانک آیا ہے تو کوئی مسلئہ ہوا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا میٹر بند تو بل 3 ہزار سے زائد کیسے آیا؟ صارفین کے الیکٹرک پر برس پڑے

انہوں نے کہا، ’ہمارے گزشتہ تمام بل کلئیر ہیں، ایک ماہ میں ہم نے کون سا یہاں فیکٹری لگا لی جو اتنا بل آگیا ہے، 2 کمروں کا گھر ہے اور اس میں بھی صرف ضرورت کے برقی آلات موجود ہیں‘۔

آمنہ نے وفاقی محتسب میں بھی ایک درخواست دی ہے جس میں انہوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے بھیجے گئے اضافی اور ’ناجائز‘ بل کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے، ’ہم نے کبھی کنڈا استعمال یا بجلی چوری نہیں کی، ہمیں ایک لاکھ 47 لاکھ روپے بھیج دیا گیا، اسے ہم کیسے ادا کریں گے‘۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ کے الیکٹرک حکام سروے کررہے ہیں اور نہ ہی بل کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی محتسب سے استدعا کی ہے کہ کے الیکٹرک کو سروے کرنے کا حکم دیا جائے اور انہیں بھجوائے گئے اضافی بل کو منسوخ کرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اضافی بل کی ادائیگی خراب درخواست زائد بل زیادہ بل کراچی کُنڈے کے الیکٹرک لاکھوں روپے لوڈ شیڈنگ میٹر وفاقی محتسب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اضافی بل کی ادائیگی درخواست زیادہ بل کراچی ک نڈے کے الیکٹرک لاکھوں روپے لوڈ شیڈنگ میٹر وفاقی محتسب کے الیکٹرک کی ادائیگی میٹر خراب انہوں نے کرتے ہیں کا کہنا ہیں اور دیا گیا

پڑھیں:

داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ : فوٹو واپڈا

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے وضاحت جاری کردی۔

واپڈا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 اپریل کو سی ڈی ڈبلیو پی نے داسو پراجیکٹ کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون کا جائزہ لیا، نظرثانی شدہ دوسرا پی سی ون 1737 ارب روپے پر مشتمل ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے یہ پی سی ون ایکنک میں زیرغور لانے کی سفارش کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے، کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے ہیں۔

واپڈا ہر سال اوسطاً 32 ارب یونٹ سستی پن بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کرتا ہے، واپڈا پن بجلی کا ٹیرف محض 3 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے، پن بجلی ملک میں بجلی کے صارفین کیلئے اوسط ٹیرف کم سطح پر رکھنے کا سب سے بڑا عنصر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
  • اسلام آباد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ ،الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد
  • حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
  • لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت
  • امریکہ من مانے طریقے سے کام نہیں کر سکتا ،  چینی وزیر خارجہ
  • خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا