یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین کے خصوصی نمائندےبرائےانسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کاایک ہفتہ طویل دورہ کیا، اس دوران وفاقی و صوبائی وزرا اور عسکری قیادت سےملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے اداروں،انسانی حقوق کے محافظوں اور وکلا سے ملاقاتیں کیں جبکہ سول سوسائٹی، میڈیا نمائندوں اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔دورے کے دوران نمائندہ خصوصی نے انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے کردار کو تسلیم کیا اور انسانی حقوق کمیشن کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔نمائندہ خصوصی ای یو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیررمیش اروڑہ سے بھی ملاقات کی جبکہ مسیحی نمائندوں سمیت اسٹیک ہولڈرز سےملاقات کیلئےلاہور کا دورہ کیا۔نمائندہ خصوصی نے انسانی حقوق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں پاکستان کی حمایت کےعزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں یورپی یونین کا کلیدی شراکت دار ہے، ہمارا رشتہ جمہوریت،انسانی حقوق اورقانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پراستوارہے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاک ای یو تعلق یووین چارٹر اوربین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان جی ایس پی پلس کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا ہے، 2014 میں تجارتی اسکیم کا آغاز ہوا، پاکستانی بزنسز نے یورپی یونین مارکیٹ میں برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جی ایس پی پلس یورپی یونین اعلامیے میں
پڑھیں:
نادرا نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نادرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا، پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج متعلقہ یونین کونسل کی ذمہ داری ہے جس کی روشنی میں نادرا شہریوں کو شناختی دستاویزات کا اجراء کرتا ہے۔(جاری ہے)
نادرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلوں میں ہو چکا ہے لیکن ان فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں نے اس ریکارڈ کو نادرا میں اپ ڈیٹ نہیں کرایا اور ان کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرائے، ایسے تمام لوگوں کے موبائل فون پر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے موبائل فون پر پیغامات ارسال کیے گئے ہیں تاکہ اگر وہ واقعی فوت شدہ ہیں تو ان کے قریبی خون کے رشتہ دار قریبی نادرا دفتر میں آ کر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کروائیں اور اگر وفات کا اندراج غلط ہوا ہے تو متعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ کی تصحیح کروائیں، نادرا کی طرف سے اس پورے معاملے کا مقصد ریکارڈ کی درستگی ہے جس کو کچھ عناصر سنسنی خیز خبر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔