امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے کس نے دیے، نوٹ گننے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے مل گئے۔
19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے ساتھ شادی کی غرض سے پاکستان آنے والی اونیجاہ اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا جانے میں سہولت کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی خاتون موصول ہونے والی رقم گن رہی ہیں اور ساتھ کھڑا شخص تصدیق کے لیے ویڈیو بنا رہا ہے۔البتہ، یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ یہ رقم ان کو کس نے دی ہے۔
واضح رہے 33 سالہ خاتون 11 اکتوبر کو 2024 کو ندال احمد میمن سے شادی کی غرض سے کراچی پہنچی تھیں۔ تاہم، ندال احمد کے خاندان نے اس شادی سے انکار کر دیا تھا۔
غیر سرکاری اداروں کی جانب سے مدد کی یقین دہانی (واپسی کا ٹکٹ اور مالی مدد) کے باوجود اونیجا نے واپس جانے سے انکار کیا اور ندال احمد کے گھر کے باہر ڈیرہ جما لیا۔
چھیپا ویلفیئر کے آفس کے باہر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں خاتون نے حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبی کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ندال احمد ایک لاکھ نے والی
پڑھیں:
ویرات کوہلی کی گرس گیل کے اسٹائل سے ڈانس کرنے کی ویڈیو پھر سے وائرل
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔
ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔
میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 2013 میں گنگنم اسٹائل ڈانس دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہا تھا۔ برمنگھم میں تماشائی ویرات کو نئے روپ میں دیکھ کر حیران ہوئے تھے اور مداحوں نے اُن کے ڈانس کا موازنہ کرس گیل سے کیا تھا۔
ویرات کوہلی فروری 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے بھی تیار ہیں اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ اس ایونٹ میں بھی شاندار بلے بازی کریں گے۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔