خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی حکم کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات کو رمضان کے بعد منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات رمضان کے اختتام کے بعد اپریل میں ہوں گے تاکہ طلباء کو ماہ رمضان میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ابتدائی طور پر میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، مگر اب انہیں ملتوی کر کے 8 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور بورڈ کے چیئرمین نصراللہ خان نے کہا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح، خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات بھی 10 اپریل کے بجائے اب 7 مئی سے شروع ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے ،وکلابرادری کا مطالبہ

حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں

اسلام آباد: وکلا برادری نے 10 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے اور دوسرے صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ 10 فروری کو احتجاجاً شاہراہ دستور کو کالے کوٹوں سے بھر دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں منعقدہ آل پاکستان وکلا کنونشن میں وکلا نے شرکت کرتے ہوئے عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے مطالبات پیش کیے، جس میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔

وکلا نے 26 ویں آئینی ترامیم کے تحت موجودہ 16 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دینے  اور پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وکلا نے کہا کہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں گی، اگر ان کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو دوبارہ مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور ہڑتال کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا ئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • یوم یکجہتی کشمیر پر پشاور میں گورنر اور پی ٹی آئی وزراء کی مشترکہ ریلی
  • خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ملتوی
  • پنجاب حکومت کا رمضان پیکیج کی بجائے مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کرنے کا فیصلہ
  • انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے
  • کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا
  • کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر سن کوٹہ ختم کردیا
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے ،وکلابرادری کا مطالبہ