پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے ایک بار پھر پیسوں کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، اس شہر (کراچی) کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کے لیے مانگ رہی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔

کراچی میں سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ خاتون کل رات ٹیپو سلطان تھانے کی معرفت ہمارے پاس آئیں، یہ در بدر ہو رہی تھیں، ہم سے نہیں دیکھا گیا، اس لیے ہم نے انہیں چھیپا ویلفیئر کے ہیڈ آفس میں رکھا۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ اونیجا کا ذہنی توازن تھوڑا ٹھیک نہیں، یہ صرف ایک ہی مطالبہ کررہی ہے کہ اسے اس کے شوہر سے ملوائیں۔ احمد کی فیملی سے گزارش ہے کہ وہ فوری چھیپا ہیڈ کوارٹر آئیں اور اونیجا سے ملیں۔ ہر پاکستانی کی یہ خواہش ہے کہ اونیجا کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔

رمضان چھیپا نے کہا کہ میں اس خاتون کو کراچی بلانے والے لڑکے اور اس کے خاندان سے کہتا ہوں سامنے آئیں۔ امریکی خاتون اور پاکستانی لڑکے کے درمیان معاملہ ہم حل کروا دیں گے۔انیجا، رمضان چھیپا کو دوران پریس کانفرنس خاموش کراتی رہیں، انہوں نے رمضان چھیپا سے کہا کہ تم چپ ہو جاؤ، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس پاکستانی نوجوان پاکستانی نوجوان کی محبت رمضان چھیپا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس پاکستانی نوجوان پاکستانی نوجوان کی محبت رمضان چھیپا امریکی خاتون اونیجا رمضان چھیپا

پڑھیں:

امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس کا کہنا ہے کہ پیسہ کچھ نہیں ہے اور وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتیں۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں اپنے مبینہ پاکستانی محبوب کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جب ان سے آئندہ منصوبے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ اس جگہ کو محفوظ اور اسے اپنا گھر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا واپسی سے انکار

امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے قطعی انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’5 ہزار ڈالرز دیں تو بات کروں گی‘، شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ

میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی کیونکہ پیسہ کچھ نہیں ہے۔ ’میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں سب کے پاس پیسہ ہے۔‘

اونیجا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے بچے نہیں ہیں، ’ہم نے یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا اونیجا اینڈریو رابنس پاکستان کراچی گارڈن ندال میمن نیویارک

متعلقہ مضامین

  • نوجوان کی محبت میں آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط بتا دی
  • امریکی خاتون کی چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی، اتر کر سڑک پر بھاگ گئی
  • امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں: رمضان چھیپا
  •  امریکی خاتون نے پاکستان چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر دیا
  • امریکی خاتون نے کراچی سے واپس جانے کی شرط بتا دی
  • کراچی: رمضان چھیپا امریکی خاتون کو چھیپا فاؤنڈیشن لے آئے
  • رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے
  • امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
  • ’پاکستانی پاسپورٹ، ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں‘ امریکی خاتون کا مطالبہ