رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )امریکا سے عاشق کی تلاش میں آنیوالی خاتون پینترے بدلنے لگی۔ نوجوان پردھوکہ دینے کاالزام لگانے والی اونیجا نے ائرپورٹ پرمنی ایکسچینجرپرفراڈ کا الزام دھردیا۔ کہا اس کے ہزاروں ڈالرزہتھیائے گئے۔ بدلے میں بہت کم روپے ملے۔ خاتون کاکہناتھا پہلے بیس ہزارڈالرزدیے جائیں پھرپاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچوں گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے بتایا کہ مجھے20ہزارڈالرفنڈ کے طورپرچاہئیں، جبکہ یہاں رہنے کیلئے ہفتہ وار5سے 10 ہزاررقم چاہئے، میں حکومت پاکستان سے ایک گھرکامطالبہ کرتی ہوں۔ میں عمارت میں درست طریقے سے بجلی چاہتی ہوں۔اونیجا اینڈریونے بتایا کہ مجھے ایساگھرچاہئے جس کے بیک یارڈمیں ایک پول بھی موجودہو، گھرمیں بجلی اور دیگرسہولیات بھی موجود ہوں، میں چاہتی ہوں میرے مطالبات فوری طورپرمانے جائیں، مطالبات کا مقصد یہ ہے کہ ان لوگوں کو اس طرح مشکل میں نہیں رہنا چاہیے۔
امریکی خاتون نے کہا کہ امریکامیں موجودمیرابزنس ختم ہوگیااس لیے واپس نہیں جاناچاہتی، میرانیویارک میں کپڑوں کابزنس تھا، میں نے اپنے کپڑوں کابزنس دبئی منتقل کرلیا تھا، میں اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی ہوں۔اونیجا اینڈریونے مزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے پاس12،13ہزارڈالرکی رقم ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی میرے ساتھ 36 ہزار ڈالرز کا فراڈ ہوا ہے، یہ رقم بھی مجھے واپس چاہیے، میں امریکا واپس نہیں جاناچاہتی، فیملی کے ہمراہ دبئی منتقل ہوناچاہتی ہوں۔امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ میری فیملی بھی پاکستان میں موجودہے، لیکن وہ کہاں ہیں یہ نجی معاملہ ہے۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریونے احمد ندال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پربات کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا یہ میرے مذہب کے خلاف ہے، اگرمجھے 20ہزارڈالرزدیے جائیں تو اس کے بعد میں سوچوں گی۔ اورمیں چاہتی ہوں کہ حکومت یہ مطالبات فورا پورا کرے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون نے
پڑھیں:
’اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں‘، شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون پولیس کو کہہ کر چلی گئی
جنگ فوٹوزکراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی روانہ ہو گئی تھی۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے کہا تھا کہ مجھے امریکی قونصل خانے کی مدد نہیں چاہیے۔
نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ کر دربدرامریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں ہے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق امریکی خاتون کے پاس ایئر پورٹ سے باہر جانے کا 15 روز کا پرمٹ ہے۔
خاتون گارڈن کے علاقے میں ندال احمد میمن نامی لڑکے کی تلاش میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی ہے، وہ وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھی۔
امریکی خاتون کو وطن واپس بھیجنے کے لیے کئی گھنٹوں سے کوشش جاری تھی۔
اس سے قبل اس معاملے پر کراچی ایئر پورٹ کے حکام نےامریکی قونصل خانہ کراچی سے رابطہ کیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ امریکی خاتون مسافر کے معاملے کو حل کیا جائے جس پر امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم نے ایئر پورٹ پر خاتون سے ملاقات کی تھی اور اسے امریکا روانہ ہونے کے لیے منانے کی کوشش بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے آج صبح واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا تھا اور اس کی خلیجی ایئر لائن کی پرواز اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی خاتون کو قطر ایئر لائن کی پرواز میں سوار کرانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس نے پرواز میں بیٹھنے سے انکار کر کے ایئر پورٹ پر ناچنا شروع کر دیا تھا۔
نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کا واپسی کیلئے جہاز میں چڑھنے سے انکارپاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا اور اس کی فلائٹ اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا تھا، تاہم امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے کتراتی رہی۔
پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی نے حفاظتی تحویل میں خاتون کو ڈیپارچر لاؤنج اور پھر جہاز تک پہنچایا، جہاں خاتون نے جہاز میں چڑھنے سے انکار کر دیا اور قطر ایئر کی پرواز کیو آر 611 اسے لیے بغیر براستہ دوحہ نیویارک روانہ ہو گئی۔
واقعے کا پسِ منظراونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔
سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئر پورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔