وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟

قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی پارٹی جلسوں اور احتجاجوں کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود اپنی جیب سے ادائیگی کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

50 لاکھ روپے wenews پی ٹی آئی صوابی جلسہ فنڈز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 50 لاکھ روپے پی ٹی ا ئی صوابی جلسہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔

ٹرمپ نے  ٹرانس جینڈرزپر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کا کل کے جلسے کیلئے پارٹی کو 50 لاکھ روپے کا فنڈ
  • اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
  • عمران خان کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
  • علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام؛  عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ
  • 8 فروری کو کیا ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا
  • علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8فروری جلسے کی تیاریوں پرگفتگو
  • 8 فروری جلسہ، علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • 8 فروری جلسہ؛ علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • ہر پارٹی میں آستین کے سانپ ہوتے ہیں، مگر پی ٹی آئی میں زیادہ ہیں، علی امین گنڈاپور