تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 252 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے جبکہ سالانہ بنیادوں پر سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.
شرح ٹیکس میں کمی کا امکان
پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی منظوری اور آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر جامع پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی پراپرٹی کے کاروبار کو ترقی دینے کی کوششیں جاری ہیں اور ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں نمایاں کمی کیلئے ہوم ورک کر لیا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی کی خریداری میں آسانی لائی جائے گی اور اس کیلئے ایڈوانس انکم ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی اور لیٹ فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے سمیت متعدد تجاویز شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فی ٹن قیمت 2 لاکھ ریکارڈ کی گئی روپے ریکارڈ ہزار روپے کے مطابق ملک میں سریے کی
پڑھیں:
سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3118 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3118 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔