2025-04-17@02:10:18 GMT
تلاش کی گنتی: 457

«بہتری کے بعد»:

(نئی خبر)
      پنجاب کے 53 فیصد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بزدار حکومت سے بہتر قرار دے دیا۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب کے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ صوبے میں عوامی سہولیات اور خدمات کے نظام میں بہتری آئی، 35 فیصد نے کوئی فرق نہ ہونے کا کہا البتہ 5 فیصد نے مزید خرابی ہونے کا بتایا۔ سروے میں جن 53 فیصد شہریوں نے عوامی سہولیات میں بہتری کا کہا، ان...
    چین میں کھپت بڑھانے کے لئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین میں کھپت کو بھرپور طریقے سے بڑھانے، گھریلو طلب کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے، آمدنی میں اضافہ اور بوجھ کو کم کرنے، اعلی معیار کی فراہمی کے ساتھ موثر طلب پیدا کرنے، کھپت کی خواہش  بڑھانے کے لئے کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے، اور کھپت کو محدود کرنے والے غیر معمولی مسائل کو حل کرنے کے لئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال ہی میں “کھپت  بڑھانے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا، اور تمام علاقوں اور...
    اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران سب سے اچھا کام مختلف قسم کی کھجوریں کھا کر افطاری کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔ افطاری کے دوران کتنی کھجوریں کھانا بہتر ہے؟ اس حوالے سے  مصنوعی ذہانت سے مثالی تعداد کے بارے میں پوچھا تو اس کا جواب کچھ یوں تھا۔ رمضان میں افطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی مثالی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے۔ لیکن افطاری کے بعد تین سے پانچ کھجوریں کھانا افضل ہے۔قابل غور کچھ نکات یہ ہیں۔ افطار اور سحر میں کھجور کے فوائد1. توانائی فراہم کرنا: کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو طویل عرصے تک روزے کے دوران جسم کو توانائی...
    گزشتہ چند برسوں کے دوران آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، بلکہ اب تو 90 فیصد افراد آن لائن شاپنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں، اور جب رمضان ہو تو ہر کوئی بازاروں کے چکر کاٹنے سے بہتر آن لائن خریداری کو ہی سمجھتا ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں وقت جب مہنگائی اپنے عروج پر ہو۔ پاکستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی شاید ضرور ہوئی ہو، لیکن کپڑے، جوتے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کسی قسم کی رعایت نظر نہیں آتی۔ مغلیاز: یہ انسٹاگرام کا ایک ایسا پیج ہے جہاں سے خواتین کے آن لائن کپڑے بہت ہی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ صرف مناسب قیمت میں ہی نہیں...
    جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ بھارت کے مسلمان ان موجودہ مشکلات پر قابو اسی وقت پاسکتے ہیں جب وہ صبر و استقامت اپنے اندر پیدا کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر وقف اوکھلا نئی دہلی میں منعقدہ ایک افطار پروگرام میں جماعت کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اور ہم سب اس کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کو ماہِ قرآن کہا گیا ہے، اسی لئے ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اس ماہ میں قرآن سے ہمارا تعلق زیادہ سے زیادہ گہرا اور مضبوط ہو۔ انہوں نے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جمعہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لاپتہ افراد کی بازگشت بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے درست کہا کہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی ایسے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔ تاہم اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بہت زیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہاں ایسے کیسز کی تعداد دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے کیونکہ آفیشل ریکارڈ کے مطابق 90فیصد کیسز ٹریس آؤٹ ہوچکے ہیں۔ قارئین کے لیے یہاں ہم لاپتہ افراد کی ریکارڈ شدہ تخمینی تعداد دکھاتے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں ایسے کیسز کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ حالانکہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقداما ت پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ہے،ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کی کمی نہیں،بطور قوم مسائل کے حل کیلئے خود اعتمادی کی اشد ضرورت ہے، زیرو ہیپاٹائٹس اورزیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پاکستانیوں کاکردار بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران متعدد ملزمان کے وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے، 9 مئی کیسز میں چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، عدالت حاضر ہونے والے ملزمان میں نقول تقسیم ہوئیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بھی چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جس کے بعد 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 12اپریل تک ملتوی کردی گئی۔عدالت...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بیان میں  پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بارے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ہے، ہم نے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت کی آئی ایم ایف مشن کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دوران...
    ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ۔   محمد اورنگزیب نے نجی تی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد بہت بہترطورپررہا اور آئی ایم ایف نےاپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
    نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
    امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے پیوٹن سے ان فوجیوں کی جانیں بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہی اور اس پیش رفت کی تعریف...
    اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سال 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع ہے۔ اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ 2025 میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرے گی، جو اس شعبے کی مضبوط معاشی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ صنعت 6.75 فیصد سالانہ شرح سے ترقی کرتے ہوئے 2029 تک 5.53 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو طویل مدتی ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’پیکیج ہالیڈیز‘‘ سب سے بڑا حصہ ڈالیں گی، جس کی مالیت 2025 میں 1.92 ارب ڈالر ہوگی، جو منظم سفری تجربات کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ سال 2029 تک، پیکیج...
    چترال میں واقع شاہی مسجد کی بنیاد 1919 میں ریاستی دور میں رکھی گئی تھی، یہ مسجد چترال کی سابق ریاست کے حکمران مہتر شجاع الملک نے اپنی والدہ کی خواہش پر تعمیر کروائی تھی۔ مسجد کی عمارت اس خطے میں مغل طرز تعمیر کا اولین نمونہ ہے۔ اس کی تعمیر میں سیمنٹ اور سریے کے بجائے مقامی میٹیریل سے کام لیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر کو 100 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ چترال شہر کے وسط میں دریا کنارے واقع اس تاریخی شاہی مسجد کو اپنی منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے چترال کا لینڈ مارک تصور کیا جاتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    ماہ رمضان کے دوران سحر سے افطار تک مسلمان کھانے پینے سے دور رہتے ہیں اور سحری کے لیے بہت جلد اٹھتے ہیں۔ یعنی ایک ماہ کے لیے طرز زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں خاص طور پر نیند پر سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔رات کی نیند کا دورانیہ مختصر ہونے اور دن میں روزے کی وجہ سے بیشتر افراد تھکاوٹ اور ذہنی مستعدی میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دوپہر کی نیند یا قیلولہ سے انہیں بہت زیادہ مدد مل سکتی ہے۔ ایک حالیہ طبی تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران قیلولے کا مثالی دورانیہ کتنا ہونا چاہیے۔روزے رکھنے والے ایتھلیٹس پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹی وی کی مشہور اداکارہ ایریکا فرنینڈس نے انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، خاص طور پر کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ان کے انکشافات نے مداحوں اور شائقین کو چونکا دیا۔ ایریکا جو کہ سوناکشی اور پریرنا جیسے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، حالیہ برسوں میں اداکاری سے وقفہ لے کر دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ تاہم، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ایریکا نے تفریحی صنعت کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اس انڈسٹری میں صرف اداکار ہونا کافی...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا کہ گیس کے نظرثانی شدہ ٹیرف پر عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے، گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی یکم جولائی سے نافذ ہونا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات متوقع ہے جس میں اعلیٰ سطح پر حتمی بات چیت ہوگی،ذرائع کا کہنا تھا کہ پرچون فروش طبقہ سے ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی سکیم متعارف کرائی جائے گی، کسی شعبہ کو ایمنسٹی نہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بھی مذاکرات کی پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ جب بھی ریویو ہوتا...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے کیڈٹ اور ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کے روز یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری کالجز صالح بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی مختلف کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے مختلف اداروں میں طالب علموں پر اٹھنے والے فی کس اخراجات کا موازنہ پیش...
    سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان— فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان کا کہنا ہے کہ مسلح لوگوں کے ساتھ طاقت سے ہی بات ہو سکتی ہے۔  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمداحمد نے کہا کہ جب کوئی شخص مسلح ہوکر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہو سکتی۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلیاسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کر لیں ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے، سیاسی گروہوں میں بھی انتشار آ جاتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا...
    رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو  وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
    زرتاج گل— فائل فوٹو تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اگر آپ غلط نہ ہوتے تو خٹک جیسے لوگ آپ کے وزیر نہ ہوتے۔راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہے، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان پر مسلط کیا گیا، کسی ایک وفاقی وزیر کو بھی نہیں پتا اس کے محکمے میں کیا ہو رہا ہے۔ پیکا بل کو لانے کا مقصد سوشل میڈیا کا گلا دبانا ہے، زرتاج گل زرتاج گل نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل...
    سیکرٹری داخلہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹری لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پُرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے...
    توہینِ مذہب کے قانون پر اس پہلو سے تو پہلے بھی تنقید ہوتی رہی ہے کہ فرقہ وارانہ تعصبات کی بنیاد پر اس کا غلط استعمال ہوتا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یہ بات چل رہی ہے کہ کچھ لوگوں نے باقاعدہ ’بلاسفیمی بزنس‘ شروع کیا ہے اور لوگوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا کر اپنا کاروبار چمکاتے ہیں، یہ بہت سنگین الزام ہے اور اس پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے لیکن اس وقت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس الزام کے سچے یا جھوٹے ہونے سے قطعِ نظر خود توہینِ مذہب کے متعلق پاکستان میں رائج قانون کا اسلامی اصولوں کی روشنی میں جائزہ لے کر اس میں موجود سقم دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ مجموعۂ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکیج کا دھماکا  انہوں...
    ویب ڈیسک _ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر کے نمایاں رہی۔ آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریبات بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ہوئیں۔ تقریب کا انعقاد دو حصوں میں ہوا۔ ہفتے کو ‘آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز’ یعنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے فلموں اور سیریز کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سنیما انڈسٹری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی اداکار...
    یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی، سفارتی تعلقات میں بہتری کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک خط میں ٹرمپ سے معذرت کی ہے۔ یہ معذرت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی ایک دھماکہ خیز ملاقات کے بعد کی گئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ وٹکوف نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، ’زیلنسکی نے صدر کو خط بھیجا ہے اور اس واقعے پر معذرت کی ہے جو اوول آفس میں پیش آیا تھا۔ یہ ایک اہم قدم تھا، اور ہماری ٹیموں،...
    حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، مریکی سفیر ایڈم بوہلر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے یرغمالیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ امریکا اور حماس کی ملاقات بہت مددگار رہی۔مغربی زرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست امریکی ملاقاتیں انتہائی مددگار تھیں۔ ایڈم بوہلر نے سی این این کے اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ پر ہفتوں کے اندر کچھ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے اس...
     سٹی42:  صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے  ہمیں پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے، ہمیں ملک میں گڈ گورننس اورسیاسی استحکام کوفروغ دینا ہے اور  اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیےمل کرکام کرنا ہے۔ زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند لیکن  ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب  حکومت اور پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اور مہمانوں کی گیلری میں موجود شخصیات نے بہت توجہ سے سنا تاہم پی ٹی آئی کے ارکان اپنے معمول کے مطابق آج بھی پارلیمنٹ مین شور شرابا کرتے رہے جس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں...
    اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں آپ کو ریلوے کے محکمے میں بہتری نظر آئے گی، عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، 25 رمضان سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے۔ نیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے،  ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کے غزہ کے قیدیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ امریکا حماس بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہفتوں میں طے پا جائے گا، یہ ایسا معاہدہ ہوگا، جسکے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہوسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے قیدیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ غزہ میں قیدیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفیر ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ براہِ راست ملاقات بہت مددگار رہی ہے۔ ایڈم...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کے بعد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور اب اسٹیڈیم کا آہنی جنگلہ جلد ختم کردیا جائے گا۔ کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہترنتائج کی توقع تھی لیکن اس نے بہت مایوس کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کرکٹ کے...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بہادر مظلوم فلسطینیوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ معاشی معاملات پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، امارات نے قرض واپسی مدت میں توسیع دی تاہم انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے اعلانات کہاں ہیں؟۔ پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان اور...
    وفاقی حکومت نے گیس نظام کی بہتری کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 25ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے فنڈ ملنے کی تصدیق ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے کی۔ سوئی گیس کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر نے محمد امین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 90فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو ماہ صیام میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جارہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 2ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ 500کلومیٹر رقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہیں، سوئی سدرن بورڈ میں مئیر کراچی...
    تہران میں خطاب کے دوران قدومی نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں صہیونی ریاست کے خلاف مقدمات کی پیروی میں غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور مرحوم "جیل ڈیورز" کے فلسطینی کاز کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے تہران میں فرانسیسی وکیل اور قانون دان جیل ڈیورز کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جو کہ جامعہ انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں اساتذہ، وکلا، قانون کے طلبہ، اور فلسطینی کاز کے حامی شریک ہوئے۔ اس موقع پر بیلجیم کے صحافی، مصنف اور عالمی سیاست کے ماہر میشل کولن، جو امریکی پالیسیوں کے خلاف اپنے مؤقف کے لیے مشہور ہیں، خصوصی...
    اسلام آباد: ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت کو براہ راست ایل این جی درآمد کرنے سمیت اس شعبے میں اصلاحات کے لیے کئی سفارشات پیش کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیش کی گئی سفارشات میں ایل این جی براہ راست درآمد کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ایل این جی امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر ایل این جی کی سپلائی کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی دریافت شدہ گیس کا 35 شیئر خریدنے کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز، ڈیوٹیز اور کراس سبسڈی ختم کرنے کی...
    ماہرِ امراض خون ڈاکٹر ثاقب نے کہا ہے کہ رمضان میں خون کے عطیات میں بہت زیادہ کمی کا سامنا ہے۔ چلڈرن اسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، انیمیا، بلڈ کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بلڈ بیگز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرِ امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے یہ بھی بتایا ہے کہ افطار کے بعد بھی خون کے عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرمی اور طویل روزوں کے باعث شہریوں کی جانب سے خون کے عطیات نہیں کیے جارہے، مریض بچوں کے لیے خون...
    رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عبادات اور ریاضتوں سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم اس ماہ میں نیند کے معمولات بھی کسی حد تک بدل جاتے ہیں۔ سحری، افطاری، عبادات اور روز مرہ کے معمولات کے اوقات اچانک بدل جانے سے لوگ عموماً نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نیند کو منظم کرنا اور اس کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی نہ صرف تھکاوٹ اور کمزوری کا باعث بنتی ہےبلکہ یہ روزے داروں کی کارکردگی اور عبادات پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک رپورٹ میں رمضان کے دوران نیند کو بہتر بنانے...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ انڈسٹری کے غلط رویے کا انکشاف کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ امیتابھ نے لکھا کہ ابھیشیک کو متعدد مواقعوں پر اس وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کو کام دلوانے کے حوالے سے کسی بھی ہدایت کار پر دباؤ نہیں ڈالا۔ یہ بات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 ) موسمیاتی اثرات سے نمٹنے اور پائیدار سبز مستقبل کے لیے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جنگلات کے رقبے کو بڑھانا بہت ضروری ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے کہاکہ جنگلات کی بحالی اور توسیع سے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان کے جنگلات کا رقبہ مسلسل سکڑتا جا رہا ہے جس سے ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کو اہم خطرات لاحق ہیں ماحولیاتی تحفظ کی وسیع تر کوششیں جن میں بنیادی طور پر جنگلات کے...
    عالمی ادارۂ اطفال (یونیسیف) نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے سے لاکھوں انسانوں کے لیے ضروری میڈیکل سروسز بند ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یونیسیف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں وسیع پیمانے پر امداد غزہ پہنچی تاہم 15 مہینوں کی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ ترجمان روزیلا بولین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بندش کے باعث ویکسین اور وینٹی لیٹر سمیت بہت سا ضروری سمان غزہ نہیں پہنچ سکے گا، جس کی وجہ سے قبل از وقت دنیا میں آنے والے بچوں اور اُ ن کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا ‘ صدر کے خطاب کے آغاز میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سپیکر نے ڈیموکریٹ رکن ایل گرین کو اس وقت ایوان سے باہر نکال دیا جب وہ احتجاجاً اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور دوبارہ بیٹھنے سے انکار کر دیا.(جاری ہے) خطاب کے دوران ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا ”خصوصی“ شکریہ ادا کیا انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خط...
    ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ”آئی اے ایس پی ڈی اور کے آئی آئی آر“ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بین الاقوامی ماہرین، ماحولیاتی کارکنوں اور دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر جیسے جنگ زدہ خطوں میں ماحولیاتی حقوق کے تحفظ میں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک صحت مند ماحول کا ہونا اشد ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ”آئی اے...
    چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا...
    حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج...
    چین ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرسکتا ہے، لو چھین جیئن بیجنگ :14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس منگل کے روز عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ترجمان نے کہا کہ چین کے دفاعی اخراجات نے 2016 سے لگاتار نو سال تک سنگل ڈیجٹ گروتھ برقرار رکھی ہے اور جی ڈی پی میں دفاعی اخراجات کا تناسب کئی سالوں سے 1.5 فیصد کے اندر رہا ہے جو عالمی اوسط سے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے، افراط زر ڈیڑھ فیصد پر ہے جو  2015 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں، معیشت کی بہتری،کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔ عید الفطر کس تاریخ کو...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت زیادہ ہے لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندار کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں ۔  وزیراعظم شہباز شریف نے  کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کیا، کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کی افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی جو کہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرحِ افراط زر ہے۔ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی جبکہ پچھلے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویزاور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا ، جس سے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار ہورہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے...
    رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، بلکہ جدید سائنسی تحقیق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روزہ رکھنا جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزہ کیسے ہماری مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ جسمانی صفائی (Detoxification) روزہ رکھنے سے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات ملتی ہے۔ کھانے اور پینے سے وقفہ لینے کے دوران جسم کو موقع ملتا ہے کہ وہ غیر ضروری اور نقصان دہ مواد کو باہر نکالے۔ اس عمل سے جسمانی نظام کی صفائی ہوتی ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔   وزن میں کمی اور میٹابولزم کی بہتری روزہ وزن کم کرنے...
    ویب ڈیسک—ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ‘انوار’ نے بہترین فلم سمیت پانچ آسکرز ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی گئی۔ رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔ آسکرز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم ‘انورا’ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔ آسکرز کی شام سب سے زیادہ...
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دین انسان کو اللہ تعالیٰ کی عبادت، اخلاقیات، باہمی معاملات، معاشرت اور آخرت کی تیاری کا راستہ دکھاتا ہے۔ اسلام کے 5 بنیادی ارکان وہ اعمال ہیں جو ہر مسلمان پر فرض ہیں اور انہیں اسلام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ ان ارکان کو نبی کریمﷺ نے ایک حدیث میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے...
    اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔   پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔  پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات  کی اتحاد ریل کے درمیان اہم  معاہدے کے بعد  ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری  کے ذریعے ملک معاشی  استحکام کی جانب گامزن ہے۔...
    ویب ڈیسک: اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔   تفصیلات کےمطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا،  پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات  کی اتحاد ریل کے درمیان اہم  معاہدے کے بعد  ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی ...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) لبلبے کے کینسر پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مرض کی تشخیص کے پانچ سال بعد اس میں مبتلا ہر دس افراد میں سے صرف ایک زندہ رہ پاتا ہے۔ سرطان کی اس قسم کے حوالے سے مزید بتایا جاتا ہے کہ اس کے کامیاب علاج میں ایک بڑی رکاوٹ ٹیومر کی جلدی شناخت نہ ہونا ہے۔ ساتھ ہی ٹیومر کو جسم سے ہٹانے کے طریقہ کار کا تعین کرنا بھی ضروری ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے کچھ پیش رفت کی ہے، جس سے دنیا بھر میں اس مرض کا شکار تقریباﹰ پانچ لاکھ افراد میں کچھ امید پیدا ہوئی ہے۔...
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے غازیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج کے لیے مزید ساڑھے 24 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا...
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پالیسی بورڈ نے مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ (فلوٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 1980 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔ ڈان اخبار میں شائع ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم ابتدائی طور پر جولائی 2020 میں مضاربہ آرڈیننس (ترمیمی) بل 2020 کے ذریعے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات سے منظوری حاصل کی اور غور و خوض کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ تاہم اگست 2023 میں قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے یہ تجویز ختم ہو گئی۔ ایس ای سی پی نے مشاورت کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو فعال طور پر شامل کرکے...
    کیف(نیوز ڈیسک) یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا، امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے، نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہی ہوگا۔ علاوہ ازیں صدر زیلنسکی نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سےملاقات کی اور دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا...
    ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے نئی دلی میں ایک مباحثے کے دوران کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو پانچ برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن جموں و کشمیر میں حقیقی معنوں میں امن و اماں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے نئی دلی میں ایک مباحثے کے دوران کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر...
    بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی شماریات بیورو کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے  ہفتہ کو  فروری کے لئے چین کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ جشن بہار کے  بعد ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے تیزی سے آپریشن اور پیداوار دوبارہ شروع کردی ، مارکیٹ کی طلب عام طور پر بحال ہو چکی ہے ، اور مجموعی طور پر مینوفیکچرنگ انڈسٹری توسیع کی حد میں واپس آ چکی ہے۔فروری میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.2 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔بنیادی خام مال کی صنعت کا نیو آرڈر انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.4 فیصد پوائنٹس اضافے سے تقریباً 51 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا، جو اپریل...
    کراچی(نیوز ڈیسک) قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔ مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر بہت اچھا پیغام دیا، مراد علی شاہ شطرنج کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر مہگ نے چیک میٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبہ کھیل کے دوران بہت پُراعتماد...
    پشاور(نیوز ڈیسک) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتتم مولانا حامد الحق کی شہادت کے بعد ان کے بھائی مولانا راشد الحق کو نائب مہتمم مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا حامد الحق حقانی شہید سمیت دیگر شہدا کا جنازہ دارالعلوم حقانیہ میں پڑھایا گیا، ہزاروں علما و مشائخ، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر مولانا عرفان الحق حقانی نے حقانی خاندان اور مشائخ دارالعلوم حقانیہ کی ترجمانی کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ مولانا راشد الحق حقانی بن مولانا سمیع الحق شہید اتفاق رائے سے دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ہوں گے۔ انہوں نے جنازہ میں شریک تمام افراد سے ہاتھ...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت وکاروبار کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کیلئے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیڈرل...
    پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے،  بانی پی ٹی آئی کےکہنے  پر مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم پرمولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے، 26 ویں ترمیم پر مولانا سے رابطوں سے ڈرافٹ بہتر ہوگیا، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان کےساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے، وہ کہہ رہے تھےکہ کچھ لوگ...
    سابق کپتان شعیب ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز اور صحافی اپنا ہوم ورک پورا کیا کریں اس کے بعد بات کیا کریں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے 50 لاکھ روپے ماہانہ کمانے پر تنقید کر رہے ہیں وہ ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ مینٹور شپ قبول کرنے سے پہلے بھی ماہانہ 50 لاکھ سے بہت زیادہ کماتے تھے اور اگر اس کے ثبوت چاہیے تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں ٹیم کی بہتری کے لیے آئے ہیں اور ہمیں اصل...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔  عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...
    کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی   64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بنکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی64  فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بنک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے،80  فیصد مردوں اور40  فیصد خواتین کے پاس بنک اکاؤنٹ ہیں۔
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد کہا ہے کہ اس کامیابی پر ٹیم اور افغانستان کے تمام شائقین بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بدھ کے روز لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلش ٹیم 317 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے ابراہیم زادران کی...
    تاشقند: وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ پڑھیں : پاکستان کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، ازبک صدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس انہوں ںے تاجروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) یوروپی کمیشن بدھ کو اپنے کلین انڈسٹریل ڈیل یا صاف ستھرے صنعتی معاہدے کا خاکہ پیش کرے گا، جس کا مقصد 2025 میں معدنی ایندھن کے درآمدی اخراجات میں دسیوں ارب یورو کی کٹوتی کرنا ہے۔ کچھ اقدامات میں پائیدار توانائی کے منصوبوں کے لیے اجازت نامے کے عمل کو تیز کرنا، توانائی پر محصولات کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور قابل تجدید ذرائع کے لیے سبسڈی میں اضافہ شامل ہے۔ یورپی یونین میں توانائی کے زرائع کے طور پر شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا یورپی یونین کے انرجی کمشنر ڈین جورجینسن نے کہا، "حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اب گرین ایجنڈے سے دور ہو رہا ہے......
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ یوکرین کے ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی ایک "بہت بڑے معاہدے" پر دستخط کرنے کے لیے جمعہ کو واشنگٹن آئیں گے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ذرائع نے متعدد نیوز ایجنسیوں کو تصدیق کی کہ یوکرین اور امریکہ نے معدنیات کے وسیع معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے، جو ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کر سکتا ہے۔ نایاب دھاتیں: امریکہ اور یوکرین معاہدہ کرنے کے قریب کئی خبر رساں ایجنسیوں نے یوکرین کے سینیئر حکام کے حوالے سے کہا کہ اس معاہدے سے امریکہ یوکرین کی معدنی دولت کو مشترکہ طور...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بونر داس پرائمری...
    عمران خان، فوج اور ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اعظم سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ، بلوچستان اور خیبر...
    —فائل فوٹو کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہو سکتا ہے۔فوکل پرسن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی: صبح میں ہلکی دھند کا امکانمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 40...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دئیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے ،میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں حالات بہت ابتر ہیں،سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں سوچنا...
    ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔  پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بہت ابتر ہیں، سب سے...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...
    باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدارتی محل آمد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا شکرگزارہوں، باکو بہت خوبصورت ہے، اس شہر کی طرز پر آذربائیجان کے تعاون سے اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ملاقات اور گفتگو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کرتی ہے، آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان سے دوستی کے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں فراہم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ موثر طریقے سے چلائی جا سکیں ، نجکاری کا عمل اور مالیاتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بینکوں کے صدور اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس نے گزشتہ 25 سال میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ وقت ہے کہ پاکستان بھی اپنے دستیاب وسائل پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو...
    پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام معاملات جمہوری انداز اور مذاکرات سے ہی حل ہونے چاہئیں، عارف علوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امریکا کی ریاست سانجوز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی یو ایس اے کے کوآرڈینیٹر برائے ریاست ایریزونا محمد عارف سے ملاقات کی ۔ سابق صدر عارف علوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب میں عارف علوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہال قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا...