حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج بڑھ رہی ہیں۔ باہر سے ہمارے عظیم پاکستانی خون پسینے کی کمائی سے اربوں ڈالر ملک میں بھیج رہے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی و خوشحالی کا سفر تبھی تیزی آئے جب تک ملک سے خوارج کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیتے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کوئی دن نہیں جاتا جب یہ فوج پر حملہ آور نہ ہوتے ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایک سال

پڑھیں:

وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے دیہی علاقوں کی ڈیجیٹل ترقی، شزہ فاطمہ نے صوابی اسمارٹ ولیج کا افتتاح کر دیا معاشی چیلنجز اور ڈیجیائزیشن کی ضرورت

وزیرِاعظم نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ،  وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کیلیے وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیے
  • وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کا بڑا فیصلہ
  • وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا 
  • حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
  • ملکی معیشت کو مکمل ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں،اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
  • آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اطلاعات
  • آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اطلاعات
  • آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اطلاعات
  • فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی‘ معیشت پر عالمی اعتماد  کا مظہر:وزیر اعظم ‘ وزیر خزانہ