رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عبادات اور ریاضتوں سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم اس ماہ میں نیند کے معمولات بھی کسی حد تک بدل جاتے ہیں۔

سحری، افطاری، عبادات اور روز مرہ کے معمولات کے اوقات اچانک بدل جانے سے لوگ عموماً نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نیند کو منظم کرنا اور اس کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی نہ صرف تھکاوٹ اور کمزوری کا باعث بنتی ہےبلکہ یہ روزے داروں کی کارکردگی اور عبادات پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک رپورٹ میں رمضان کے دوران نیند کو بہتر بنانے کی کچھ مؤثر تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ یہ تجاویز نہ صرف نیند کے معیار کو بہتر کرتی ہیں، بلکہ روزہ داروں کو پورے مہینے میں توانا اور چست رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

1۔ دن میں ایک مختصر جھپکی ضرور لیں:

رمضان المبارک میں دن کے وقت ایک مختصر جھپکی لینا توانائی بحال کرنے کا بہترین اور آزمودہ طریقہ ہے۔ اگر آپ کو موقع ملے تو دن میں20 سے 30 منٹ کا قیلولہ کر لیں۔ یہ مختصر نیند آپ کو نہ صرف تازہ دم کر سکتی ہے بلکہ تھکاوٹ کو بھی کافی حد تک کم کردیتی ہے، تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ جھپکی (قیلولہ) زیادہ طویل نہ ہو جائے کیوں کہ اس سے رات کی نیند متاثر ہو سکتی ہے۔

2۔ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے:

پانی کی کمی صرف رمضان المبارک ہی میں نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ نیند کے معیار کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ماہِ صیام میں افطار اور سحری کے درمیان وافر مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ تازہ جوس اور سوپ وغیرہ کا استعمال بھی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ مناسب ہائیڈریشن آپ کو رات کو بہتر نیند لینے میں مدد دے گی۔

3۔ کیفین اور شوگر سے پرہیز ہی بہتر ہے

رمضان میں افطار کے بعد چائے، کافی یا میٹھے مشروبات کا استعمال عام ہے لیکن سونے کے وقت کے قریب کیفین اور شوگر والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیفین اور شوگر دونوں ہی نیند کے معیار کو متاثر کر سکتے ہیں اور بے خوابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ افطار کے بعد کیفین والے مشروبات کا استعمال کم سے کم کریں اور سونے سے کم از کم 3 سے 4 گھنٹے پہلے ان سے مکمل پرہیز کریں۔

4۔ دن میں قدرتی روشنی میں رہنے کی کوشش کریں

سورج کی روشنی (قدرتی روشنی) انسان کے جسم کی اندرونی گھڑی (سرکیڈین رِدھم) کو منظم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دن کے وقت قدرتی روشنی میں وقت گزارنے سے آپ کا جسم دن اور رات کے چکر کو بہتر طور پر سمجھتا ہے، جس سے رات کو نیند لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ شام کے وقت روشنی کو مدھم کرنا بھی اچھی نیند کے لیے فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ جسم کو سونے کے لیے تیار کرتا ہے۔

5۔ سحر و افطار میں متوازن غذا

سحری اور افطار کے دوران متوازن غذا کا استعمال نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ نیند کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اپنی خوراک میں پروٹین (گوشت، انڈے، دالیں)، کاربوہائیڈریٹس(اناج، سبزیاں) اور صحت مند چکنائی (گری دار میوے، زیتون کا تیل) شامل کریں۔ یہ غذائی اجزا دن بھر توانائی برقرار رکھتے ہیں اور رات کو بہتر نیند لینے میں مدد دیتے ہیں۔

6۔ افطار کے بعد ہلکی پھلکی ورزش

روزہ نہ رکھنے کے اوقات میں (خصوصاً افطار کے بعد) ہلکی پھلکی ورزش کرنا نیند کے معیار کو بہتر بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ چہل قدمی، یوگا، یا ہلکی اسٹریچنگ ورزشیں آپ کے جسم کو آرام دینے اور رات کو بہتر نیند لینے میں مدد دیتی ہیں،تاہم سونے کے وقت کے قریب بھرپور ورزش سے گریز کریں کیوں کہ یہ نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔

7۔ سونے سے پہلے خود کو پرسکون کریں

رمضان میں سونے سے پہلے اپنے دماغ اور جسم کو پرسکون کرنا بہترین نیند کے لیے ضروری ہے۔ گہری سانس لینے، مراقبہ، یا نماز پڑھنے جیسی آرام کی تکنیکوں پر عمل کریں۔ یہ طریقے آپ کے ذہن کو پرسکون کرتے ہیں اور جسم کو نیند کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال سے گریز کریں کیوں کہ ان کی نیلی روشنی نیند کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نیند کو منظم کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے لیکن ان 7عادات کو اپنا کر آپ نہ صرف اپنی نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ پورے مہینے میں توانا اور چست بھی رہ سکتے ہیں۔

مختصر جھپکی، ہائیڈریشن، متوازن غذا اور آرام کی تکنیکوں جیسی عادات کو اپنا کر آپ رمضان کی مصروفیات کے باوجود اپنی نیند کو بہترین حالت میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ طریقے نہ صرف صحت مند نیند کے لیے معاون ہیں بلکہ روحانی عبادات میں  حاضر دماغ رہنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی سرگرمیوں کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیند کے معیار کو رمضان المبارک نیند لینے میں افطار کے بعد نیند کے لیے کا استعمال سکتے ہیں کے دوران نیند کو کو بہتر کیوں کہ سکتی ہے کو بھی رات کو جسم کو کے وقت کی کمی

پڑھیں:

پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ

پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے، اس حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج جاری کردیے گئے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کی جانب سے صوبے کے 36 اضلاع میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سروے کے نتائج جاری کردیے گئے، جس میں پنجاب کے 62 فی صد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمول قرار دے دیا ۔

سروے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 اور 68 فی صد عوام نے وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو ’’اچھا‘‘ اور ’’بہت اچھا‘‘ قرار دیا ۔ اسی طرح روزگار کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کے 63 فی صد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو ’’خراب‘‘ یا ’’بہت خراب‘‘ کہا ۔

پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی (گورننس) کا معیار بہتر ہوا ہے، 17 فی صد کے مطابق کاکردگی خراب ہوئی ۔ 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا گیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی طرح عوام نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سب سے بہترین کام قرار دیے۔

رپورٹ کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فی صد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ۔ جن شعبوں کو فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا،ان میں روزگار(13 فی صد)، صحت کی سہولیات(13 فی صد) اور مہنگائی پر قابو پانا (12 فی صد) سرفہرست ہے ۔

صوبے کے 53 فیصد عوام نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا۔

یہ سروے پنجاب کے 36 اضلاع کے 66 شہریوں کی رائے سے مرتب کیا گیا ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں یہ سروے 3 سے 18 فروری کے دوران کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کتنی بہتر اور کتنی خراب ہے؟ سروے رپورٹ
  • محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے
  • ساتویں روزے کے سحر و افطار کے اوقات کار
  • میکرو اقتصادی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم
  • سورج کی روشنی میں ہی سحری، افطار اور نماز تراویح، دنیا کا یہ منفرد رمضان کہاں؟
  • سورج کی روشنی میں ہی سحری، افطار اور نماز تراویح، دنیا کا یہ منفرد رمضان کہاں؟جانیں
  • سی ٹی او لاہور کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ افطاری
  • اسلام آباد میں رمضان کی بیسٹ اور کم قیمت فوڈ ڈیلز کہاں کہاں دستیاب ہیں؟
  • رمضان میں کھانے پینے کے جھگڑے طلاق کی و جہ؟  صبر کیسے کریں؟