2025-01-18@13:15:24 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«کیوں کہ»:
پشاور:گزشتہ روز کرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 5 ڈرائیور تاحال لاپتا ہیں اور 5 اہلکار زخمی ہیں۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے کے بعد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان ابھی جو اوے سیریز کھیلا ہے اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہی ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا...
دہلی : بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے نام جمع کرانے کی مہلت مانگ لی ہے، کیونکہ سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق، بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ ان کی کمر میں سوجن پیدا ہو گئی ہے، جو سڈنی ٹیسٹ کے دوران ہوئی تکلیف کا نتیجہ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے، کے لیے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جنوبی افریقہ کا سکواڈ ٹمبا باؤما کی قیادت میں ہوگا، اور...
آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کا تیز ہواؤں کی وجہ سے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے...
ڈاکٹر اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے تھے اور بتایا جانے لگا کہ اب افغانستان ایک پرامن اور پُرسکون ہمسایہ بنا رہے گا۔ ہم نے اس وقت بھی عرض کیا تھا کہ آپ کی خوشی کے دن کم ہی رہتے ہیں کیونکہ جب اشرف غنی اقتدار میں آیا تو پاکستان میں ان کی شرافت کے چرچے تھے، ان سے پہلے کرزئی کو شمالی اتحاد کے مقابلے میں بھرپور سپورٹ دی گئی۔ بہرحال طالبان کی حکومت میں آنے کے بعد یوں لگ رہا تھا کہ جیسے افغان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ پاکستان میں واقع ہے۔ وزیراعظم پاکستان و وزیر خارجہ عالمی فورمز پر طالبان حکومت کی حمایت میں ایک طرح سے...
ملتان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علما کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی ان کے سبب آج تک خونریزی سے ہماری جان نہیں چھوٹی، جے یو آئی کو اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے کہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ہو۔ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم 21ویں صدی میں جارہے ہیں، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک جب تک برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی تو کوئی ایک مثال پیش کردیں جس میں دیوبندی بریلوی مسئلہ پیدا ہوا ہو، کوئی فساد ہو یا قوم آپس میں لڑی ہو، ان کی قیادت میں مکمل...
لانڈھی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی 6 نمبر فاروق مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او عوامی کالونی وکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی خوش میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ تو سب گھروں کو تالے...
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ایک ٹائٹینک ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا تاہم اس کی سمت تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہوتے ہوئے کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز پر تعمیری تنقید ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد سپریم کورٹ میں کیا بدلا؟ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان کے چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا کہ وہ کچھ سوچ نہ سکے...
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر یہ حکومت چلنے والی نہیں کیونکہ حکومت میں کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے 2روزہ افکاری میلے کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کی شہرت باقی سیاسی جماعتوں کے ناکامی کے باعث ہے، اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیونکہ مسائل اتنے...
پاکستانی گڑ کا پاکستان کی معیشت پر اہم اثر ہے، کیونکہ یہ نہ صرف مقامی سطح پر کسانوں کی روزگار کا ذریعہ ہے، بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اس کی طلب موجود ہے۔ گڑ کی پیداوار سے لاکھوں کسانوں کا معاشی انحصار جڑا ہوا ہے، اور اس سے بے شمار لوگ بلا واسطہ یا بالواسطہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ گڑ کی تجارت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب یہ عالمی مارکیٹ میں برآمد کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبان کی پابندی کے باوجود افغانستان میں پوست کی کاشت میں کئی گنا اضافہ گڑ کی صنعت سے متعلق چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو بھی فروغ ملتا ہے، جو کہ معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی...
منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں آتش گیر مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق متاثرہ مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، جہاں صبح سویرے آتش گیر مواد میں آگ لگنے کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں مکان اور اس سے ملحقہ مکان کی چھتیں گر گئیں، جس کے باعث قریبی مکان کی ایک خاتون اور بچی بھی ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ اور رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا ہے۔ امدادی کارروائیاں مکمل...
بیرون ملک پاکستانیوں کیخلاف شکایتوں کے پیش نظر ایف آئی اے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک جانے والے 35 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا ہے۔ آف لوڈ کیے جانیوالے مسافروں میں فریداحمد بزنس ویزے پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزےپر بنگلہ دیش جبکہ 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزے پر چین اور ملائشیا عازم سفر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر مقامی افراد کو چین کا بارڈر پاس جاری، ایف آئی اے نے مسافروں کو روک دیا ابوسفیان، نبیل، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان جارہےتھے، اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیں، جبکہ افضل اور ارسلان ورک ویزے پر سعودی عرب روانگی کے قریب...