بنوں:  سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو مختلف مقامات پر ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پرفتنہ الخوارج نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 بارود سے لدی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوارسے ٹکرا دیں۔ 6 خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پرہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قریب گھر کی چھت منہمد ہوگئیں، معصوم لوگوں کےزخمی، شہادتوں کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسزکاکلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع بنوں کینٹ

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک، ایک اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 4 خوارج واصل جہنم ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے ایک بہادر سپوت سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزید بتایا گیا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد
  • سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
  • سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد
  • سوات:سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • سوات؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد
  • ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 4 خوارج ہلاک، اہلکار شہید 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید